Bharat Express

SCO chairmanship

وزیراعظم نریندر مودی پاکستان میں منعقد ہونے والی اس سمٹ میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ مرکزی وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر پاکستان جائیں گے اور ایس سی او سمٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔ وزیرخارجہ کے ساتھ ایک وفد بھی ہوگا جو اس دورے کے دوران ان کےساتھ ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس رواں سال اکتوبر میں پڑوسی ملک پاکستان کے اندر  ہوگا۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے حکّام کے مطابق 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان میں ہونے والے اس اجلاس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ہندوستان اور نیپال کے درمیان آج طویل مدتی بجلی کی تجارت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سے ہمارے ممالک کے پاور سیکٹر کو تقویت ملے گی۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان مذہبی اور ثقافتی رشتے بہت پرانے اور مضبوط ہیں۔ اس کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ رامائن سرکٹ سے متعلق پروجیکٹوں میں تیزی لائی جائے۔