Bharat Express DD Free Dish

Sanae Takaichi

بھارت اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعلقات مسلسل مستحکم ہو رہے ہیں۔ جاپان اس وقت بھارت میں سرمایہ کاری کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے، جبکہ بھارت جاپانی کمپنیوں کے لیے تیزی سے ابھرتی ہوئی اور قابلِ اعتماد سرمایہ کاری کی منزل بن چکا ہے۔

جاپان کی وزیر اعظم سانے تاکائیچی اپنے پہلے تین روزہ تاریخی دورے پر نئی دہلی پہنچ گئیں، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں لیڈر 16ویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران دوطرفہ تعلقات، دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور علاقائی و عالمی امور سمیت متعدد اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

جاپان کی طرف سے یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دی ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور عالمی سطح پر سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

جاپان میں اتوار کو ہوئے انتخابات میں وزیر اعظم اور قدامت پسند لیڈر سَناے تاکائچی کی قیادت میں حکومتی اتحاد نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ اس شاندار جیت پر وزیر اعظم مودی نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت۔جاپان دوستی ان کی قیادت میں نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔