Bharat Express DD Free Dish

Saif Ali Khan Attack

اداکار سیف علی خان پر حملے کے معاملے میں گرفتار ملزم آکاش سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مشتبہ شخص کو چھتیس گڑھ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

کرینہ نے پولیس کو بتایا کہ جب حملہ ہوا تو سیف نے بچوں اور خواتین کو 12ویں منزل پر بھیج دیا تھا۔ سیف نے خواتین اور بچوں کو بچانے کی کوشش کی۔ جب سیف نے مداخلت کی تو حملہ آور جہانگیر (سیف کرینہ کے چھوٹے بیٹے) تک نہیں پہنچ سکا

ایک شخص کی سیڑھی پر چڑھ کر اداکار شاہ رخ خان کے گھر کی دیوار کے اندر جھانکنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، یہ 14 جنوری کی ہے، یعنی سیف علی خان پر حملے سے دو دن پہلے۔ یہ اداکار کے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوا۔

آپ کو بتادیں کہ پٹودی خاندان کے لیے جمعرات کا دن بہت مشکل تھا۔ باندرہ میں ان کے گھر میں گھسنے والے حملہ آور نے سیف پر 2.5 انچ کے چاقو سے حملہ کیا۔ حملے میں زخمی ہونے والے سیف کو لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ڈرائیور نے کہاکہ 'اسپتال پہنچنے کے بعد سیف نے وہاں کے عملے سے کہا کہ میں سیف علی خان ہوں۔ جلدی سے اسٹریچر لاؤ۔اس کے بعد اسٹریچر پر انہیں لے جایا گیا۔یاد رہے کہ سیف علی خان کے گھر میں آدھی رات کو نامعلوم شخص داخل ہواتھا۔

بالی ووڈ اداکارسیف علی خان پرجمعرات کو چاقو سے حملہ کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا ہے۔ اسی درمیان سیف علی خان کا ہیلتھ اپڈیٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوٹیج اور دیگر سراغ سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ حملہ آور نے فرار ہونے سے پہلے اپنے کپڑے تبدیل کیے ہوں گے۔