Bharat Express DD Free Dish

Russia news

روس کا کیلیبر کروز میزائل آواز سے 5 گنا زیادہ رفتار سے حملہ کرتا ہے۔ دو سال قبل روس نے بھی اس ہائپرسونک میزائل کا استعمال یوکرین میں زیر زمین ایک گودام کو اڑانے کے لیے کیا تھا۔

ماسکو کی سکیورٹی سروسز سے منسلک روسی آؤٹ لیٹس بازا اور کومرسنٹ کی رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ ان کی اہلیہ کی لاش بھی ملی ہے۔ سویریدوف کی موت میں تشدد کا کوئی ثبوت نہیں ملاہے۔ کریملن نے سابق روسی جنرل کی موت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں کی لاشیں اینڈجیوسکی گاؤں میں ان کے گھر کے بستر پر ایک ساتھ ملیں۔

ویگنر کی فوج میں سے ہی ایک جوان نے یوگینی پریگوزن کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام ہوگئے ،ا لبتہ انہیں ویگنر کی طرف سے سزا دی گئی ہے اور چیف پر حملہ کرنے والے جوان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے جس سے اس کی جان چلی گئی ۔ اس طرح اس بغاوت میں  ویگنر کی جانب سے پہلی پھانسی  کی بھی خبر مل رہی ہے۔

پوتن نے غداری اور اپنی قوم کے لیے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ ویگنر کے کرائے کے باس یوجینی پریگوزن کی قیادت میں بغاوت کو کچل دیں اور ختم کردیں۔ ادھر دوسری جانب  پریگوزن نے دعویٰ کیا کہ اس نے روسی شہر روسٹوو آن ڈان میں فوجی عمارتوں اور تنصیبات کو کنٹرول کرلیا ہے۔