Bharat Express DD Free Dish

RJD leader

جنوبی ہند کی سیاست میں ایک غیر متوقع مگر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کیرلم اسمبلی انتخابات 2026 کے نتائج میں آر جے ڈی نے پہلی بار اپنی موجودگی درج کرا دی ہے۔ کُوتھوپرمبا اسمبلی حلقے سے آر جے ڈی کے امیدوار پی کے پروین نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنی جماعت کے لیے تاریخ رقم کی بلکہ ریاست کی سیاست میں بھی ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

گیا کے اتری میں ترقی سے متعلق سوال پوچھے جانے پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رکن پارلیمنٹ سریندر یادو آپا کھو بیٹھے۔ دیہی باشندوں سے گالی گلوچ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی جے پی اور جے ڈی یو نے سخت حملہ کیا۔

آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر ہو رہے مظالم کے حوالے سے کہا کہ ہندوؤں پر ظلم ہو رہا ہے، ہندوؤں کی جانیں جا رہی ہیں اور حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔ یہ حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے اور اپنے ہندوؤں کی بھی حفاظت نہیں کر پا رہی ہے۔

جن سوراج پارٹی کا دعویٰ ہے کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی حکومت نے 2025 کے اسمبلی انتخابات کے لیے ورلڈ بینک سے ملے 14,000 کروڑ روپے کے فنڈ کو "ڈائیورٹ" کر دیا۔

جب راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی ) نے اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے کھجولی سیٹ سے برجکیشور یادو کو اپنا بااختیار امیدوار نامزد کیا، تب سے سیتارام یادو پارٹی کے فیصلے سے ناخوش بتائے گئے۔

راشٹریہ جنتا دل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پارٹی مخالف سرگرمیاں انجام دینےوالے 27 لیڈروں  کو پارٹی سے باہر کر دیا ہے، جس میں ممبر  ان اسمبلی سمیت  چھوٹے لال رائے اور محمد کامران شامل ہیں۔

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کی عوام تبدیلی چاہتی ہے۔ انہوں نے کانٹریٹ پر کام کرنے والے ملازمین اور جیوِکا دیدیوں کو مستقل کرنے، ان کی تنخواہیں بڑھانے اور اقتصادی انصاف دینے کا اعلان کیا۔

بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے لوک گیتوں کی مشہور گلوکارہ میتھلی ٹھاکر کو علی نگر سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ تاہم یہاں سے ان کا جیت پانا آسان نہیں ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ان کو یہاں پر کون کون سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

ایسی صورت میں جب الیکشن قریب ہیں اور تیجسوی یادو اپوزیشن کے نمایاں چہرے کے طور پر سرگرم ہیں، یہ تنازعہ ان کی انتخابی اہلیت اور سیاسی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اب نظر اس بات پر ہے کہ تیجسوی یادو وضاحت دے کر معاملہ سلجھاتے ہیں یا یہ تنازع انہیں مزید مشکلات میں ڈال دے گا۔