Bharat Express DD Free Dish

rescue operation

مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور بتایا کہ امدادی کارروائیوں میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے چمبا ضلع کے مسروند-ہمل روڈ پر چھترونڈ کے قریب پیش آئے اس المناک سڑک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اتوار کی صبح لگنے والی بھیانک آگ نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ عمارت میں سوئے ہوئے لوگوں کو باہر نکلنے کا موقع تک نہ مل سکا۔ حکام کے مطابق کئی لاشیں اس قدر جل چکی ہیں کہ ان کی شناخت ممکن نہیں رہی، جس کے باعث اب شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

اے سی میں دھماکے کے بعد چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں اب تک 9 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ کئی دیگر افراد شدید جھلس گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے اور لوگوں کو محفوظ نکالنے میں مصروف ہیں۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی، ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی اور بہترعلاج کی ہدایت بھی دی۔

تمل ناڈو کی پٹاخہ فیکٹری میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں اب تک 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ 6 زخمیوں کا آئی سی یو میں علاج جاری ہے۔ مرنے والوں میں سے اب تک 19 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے، جن میں 16 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

ایک بڑا سانحہ اس وقت پیش آیا جب ورینداون میں جمنا ندی میں عقیدت مندوں سے بھری ایک کشتی الٹ گئی۔ اطلاعات کے مطابق، 6 افراد ہلاک اورمتعدد لاپتہ ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپرراحت اوربچاؤ کاموں میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔

ابتدائی طور پر مقامی انتظامیہ نے کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی تھی، تاہم جب ریسکیو ٹیموں نے برف میں دبی گاڑیوں کو نکالنے کا عمل شروع کیا تو ملبے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ 5 زخمیوں کو محفوظ نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ملبے میں اب بھی مزدوروں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ، این ڈی آر ایف کی تین ٹیمیں ریسکیو میں مصروف۔ ریسکیو آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، این ڈی آر ایف کی تین ٹیمیں بھی موقع پر تعینات کر دی گئی ہیں، جو ملبہ ہٹا کر پھنسے مزدوروں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

متھرا میں منگل کی رات ایک مال گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ورنداون-چھتیکارا روٹ پر مال گاڑی 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ یہ آگرہ سے دہلی جا رہی تھی۔