Bharat Express DD Free Dish

Uttarakhand Accident: اتراکھنڈ میں المناک حادثہ: ٹہری گڑھوال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک، وزیراعلیٰ نے کیا اظہار افسوس

ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی، ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی اور بہترعلاج کی ہدایت بھی دی۔

ٹہری گڑھوال: ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری گڑھوال میں جمعرات کو ایک دردناک سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، جب ایک گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حکام کے مطابق حادثہ چمبا بلاک کے تحت چمبا-کوٹی روڈ پر نیل کے قریب پیش آیا۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق گاڑی تقریباً 300 میٹر گہری کھائی میں جا گری، جس کے باعث موقع پر ہی کئی افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے کے وقت گاڑی میں کل 11 افراد سوار تھے۔

دو زخمیوں کی حالت مستحکم، اسپتال میں علاج جاری

ضلع اسپتال باوراری کے سی ایم ایس ڈاکٹر امت رائے کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ایس ڈی ایم گھنسالی الکیش نوڈیال نے بتایا کہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے، اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF)، محکمہ صحت اور پولیس کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ ضلع مجسٹریٹ نتیکا کھنڈیلوال، ایم ایل اے کشور اپادھیائے اور ایس ایس پی شویتا چوبے موقع پر موجود رہ کر ریسکیو اور راحت کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی، ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی اور بہترعلاج کی ہدایت بھی دی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read