Bharat Express DD Free Dish

Rampur news

2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے رام پور جیل میں اعظم خان سے ملاقات کی۔ تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی ملاقات کے بعد اکھلیش نے اعظم خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

رام پور کے ٹانڈہ-مرادآباد روڈ پر کھڑے ٹرک سے تیز رفتار ایکو کار ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اس حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ایس پی نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی، جبکہ ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

قید و بند کی صعبتیں برداشت کر رہے  سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دو پین کارڈ معاملے میں رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اعظم خان کی سزا میں مزید تین سال کا اضافہ کر دیا ہے، جبکہ عبداللہ اعظم پر جرمانے کی رقم بڑھائی گئی ہے۔ جس سے جیل سے باہر آنے کا انتظار مزید بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے سیشن کورٹ نے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو دو پین کارڈ معاملے میں بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ان کی سزا سات سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی ہے۔

یوپی کے رامپور (بلاسپور) میں انتظامیہ نے آدھی رات کو ایسا ’خفیہ آپریشن‘ چلایا کہ صبح ہوتے ہی پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ دو مزارات پر صبح 3 بجے بلڈوزر چلا کر انہیں راتوں رات منہدم کر دیا گیا۔ آئیے جانتے ہیں آخر انہیں کیوں منہدم کر دیا گیا؟

اس کیس میں ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے 17 نومبر 2025 کو اہم فیصلہ سناتے ہوئے اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو قصوروار قرار دیا تھا۔ عدالت نے دونوں کو سات سات سال قید کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی 50-50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

77ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اترپردیش کے رامپور کی قدیم اور معروف دینی درس گاہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم میں پوری شان و شوکت کے ساتھ ترنگا لہرایا گیا۔اس موقع پر قومی ترانے کی گنگناہٹ نے پورے کیمپس کو حب الوطنی کےجزبے سے سرشار کر دیا۔

رام پور میں ایک بند کمرے میں 9 ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اس کے استاد نے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی ۔  شکایت درج کرنے کے بعد ، پولیس نے ملزم کے خلاف پاکسو ایکٹ اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ۔

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کی بھابھی کا آج پیرکے روز انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد فیملی نے انتظامیہ سے اعظم خان اورعبداللہ اعظم کے لئے 4 گھنٹے کی پیرول کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی طبیعت ہفتہ کو اچانک بگڑ گئی، جس کے بعد جیل انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ ضابطے کے مطابق طبی معائنہ کرانے کے لیے ضلع اسپتال کے دو ڈاکٹر جیل پہنچے، لیکن اعظم خان نے جسمانی جانچ کرانے سے انکار کر دیا، جس کے باعث دونوں ڈاکٹر بغیر علاج کیے ہی واپس لوٹ گئے۔