Bharat Express

Ramlila Maidan

کانفرنس کے موقع پر کانفرنس کے دوش بدوش احترام انسانیت اور مذاہب عالم کے عنوان پر دوروزہ قومی سیمینار بھی منعقد  ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکزی جمیعت اہل حدیث ہند سےاردو، ہندی اور انگریزی زبانوں میں کثیر تعداد میں شائع ہونے والے جرائد و رسائل کے خصوصی نمبرات اور متعدد تاریخی اورعلمی و تحقیقی کتابوں کا اجراء بھی عمل میں آئے گا۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے انڈیا الائنس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو بچانے، ملک کی یکجہتی کو بچانے، جمہوریت کو بچانے اور آئین کو بچانے کے لیے اتنے سارے لیڈر ایک پلیٹ فارم پر آئے ہیں۔

جے رام رمیش نے کہا، ''یہ کسی خاص شخص کی ریلی نہیں ہے۔ اسی لیے اسے جمہوریت بچاؤ ریلی کہا جا رہا ہے۔ یہ کسی ایک پارٹی کی ریلی نہیں ہے، اس میں تقریباً 27-28 پارٹیاں شامل ہیں۔

دہلی کا رام لیلا میدان اس وقت کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ اس ریلی میں نیشنل موومنٹ فار اولڈ پنشن اسکیم سے وابستہ تنظیموں نے شرکت کی۔ دہلی پولیس نے گراؤنڈ میں خیمے لگانے کی اجازت نہیں دی ہے، اس کے باوجود اس کے ملازمین کی بڑی تعداد ریلی میں شرکت کے لیے آئی ہے

رام لیلا میدانپیش نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے روٹ ڈائیورژن کیا گیا ہے۔ جس کے تحت پہاڑ گنج چوک، میردرد چوک، ہمدرد چوک، اجمیری گیٹ اور دہلی گیٹ سے رام لیلا میدان کی طرف جانے والی گاڑیوں کو دوسری طرف موڑ دیا جائے گا