آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس
دہلی: قومی دارلحکومت دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں مرکزی جمیعت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام دو روزہ 35ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس آج یعنی 9 اور 10 نومبر 2024 بروز ہفتہ و اتوار تک چلے گی۔ ”احترام انسانیت اور مذ اہب عالم‘‘ کے عنوان سے منعقد اس کانفرنس میں ملک و بیرون ملک کے مشاہیر علمائے کرام و دانشوران ملک و ملت اور اہم مذہبی و سماجی شخصیات شرکت کر رہے ہیں۔ اس تقریب کے دوران ملک و ملت اور انسانیت کو در پیش اہم مسائل و مشکلات کے تناظر میں ”احترام انسانیت اور مذ اہب عالم‘‘ کے مرکزی موضوع کے مختلف پہلوؤں پر چشم کُشا، بصیرت آمیز، ایمان افروز خطابات، تقاریر، مقالات اور منظوم کلام پیش کیے جائیں گے۔
مسجد نبوی کے امام پڑھائیں گے نماز
اسی کانفرنس میں مسجد نبوی کے امام عبداللہ بن عبد الرحمن البعیجان کی بھی شرکت کر ہے ہیں، مسجد نبوی کے امام نے 10 نومبر کو مغرب و عشاء کی نماز پڑھائیں گے اور کتاب وسنت کی روشنی میں امن و محبت اور انسانی اخوت کا پیغام سنائیں گے۔
جرائد و رسائل کا اجراء
اس کے علاوہ اس کانفرنس کے موقع پر کانفرنس کے دوش بدوش احترام انسانیت اور مذاہب عالم کے عنوان پر دوروزہ قومی سیمینار بھی منعقد ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکزی جمیعت اہل حدیث ہند سےاردو، ہندی اور انگریزی زبانوں میں کثیر تعداد میں شائع ہونے والے جرائد و رسائل کے خصوصی نمبرات اور متعدد تاریخی اورعلمی و تحقیقی کتابوں کا اجراء بھی عمل میں آئے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

