Bharat Express

Ramesh Bidhuri Remarks

یاد رہے کہ لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے رمیش بدھوری نے بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی پر متنازعہ تبصرہ کیا تھا جس کے بعد سیاست گرم ہوگئی تھی ۔ لوک سبھا اسپیکر نے بعد میں رمیش بدھوری کے الفاظ کو کارروائی سے ہٹا دیا۔ رمیش بدھوری کے نازیبہ تبصرے پر اپوزیشن لیڈروں نے لوک سبھا میں ہنگامہ کیا اور بدھوری کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

دانش علی نے بھی پی ایم مودی کو خط لکھ کررمیش بدھوڑی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بی ایس پی ایم پی نے ٹویٹر پر اس کے بارے میں لکھا تھا، "دنیا دیکھ رہی ہے۔ آپ اس بار بھی خاموش ہیں۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا، "کانگریس کی طرف سے، ہم نے ایک خط لکھا ہے اور اپنا اعتراض ظاہر کیا ہے۔ جس طرح ہمارے پارلیمنٹ ہاؤس کی توہین اور بے حرمتی کی گئی ہے، ہم نے اس پر احتجاج کیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند نے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کے خلاف پارلیمنٹ میں بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی کی جانب سے استعمال کی گئی خوفناک، جارحانہ اور غلیظ زبان کی مذمت کی ہے۔

ایس پی رکن اسمبلی نے کہا کہ مجھے بھی ایوان میں نشانہ بنایا گیا۔ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ پاکستان کیوں نہیں جاتے؟ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی والے ہٹلر ہیں۔ آپ جو چاہیں کر سکتے ہیں