Amit Shah Birthday: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے امت شاہ کو سالگرہ کی دی مبارک باد ، داخلی سلامتی اور نشہ مکت بھارت کے لیے کوششوں کو سراہا
۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں لکھا، ’’وزیر داخلہ امت شاہ کو سالگرہ کی دلی مبارک باد۔ ان کی انتظامی صلاحیت نے ہندوستان کے داخلی سلامتی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا ہے۔ ماؤ نواز خطرے کو ختم کرنے اور نشہ مکت سماج کے ہمارے خواب کو آگے بڑھانے میں حاصل ہونے والی کامیابیاں خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
Jaanta Raja: غازی آباد میں 22 اکتوبر سے گونجے گا ’جے بھوانی، جے شیواجی‘: دنیا کے سب سے بڑے تاریخی ڈرامے ’جانتا راجا‘ کا راجناتھ سنگھ کریں گے افتتاح
دیویہ پریم سیوا مشن کے زیر اہتمام 22 سے 28 اکتوبر 2026 تک غازی آباد کے سن سٹی میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی دنیا کے سب سے بڑے تاریخی ڈرامے ’جانتا راجہ‘ کی براہ راست پیش کش ہوگی۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ افتتاح کریں گے۔
‘Janata Raja’ To Be Staged In Ghaziabad From October 22: غازی آباد میں 22 اکتوبر سے عظیم الشان ڈرامہ ’جانتا راجہ‘، راج ناتھ سنگھ کریں گے افتتاح، بھارت ایکسپریس بنا میڈیا پارٹنر
غازی آباد کے سن سٹی میں 22 سے 28 اکتوبر تک چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی عظیم الشان ڈرامہ ’جانتا راجہ‘ کی شاندار اور جاندار پیشکش ہوگی۔ 250 فنکاروں، ہاتھیوں، گھوڑوں اور توپوں کے ذریعے تاریخ کو زندہ کیا جائے گا۔
”People want“ regime change: عوام اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، کپل سبل کا راج ناتھ سنگھ کو دیا جواب
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اپوزیشن ملک میں بنگلہ دیش جیسی صورت حال پیدا کرکے اقتدار کی تبدیلی چاہتی ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ اپوزیشن اور کانگریس بنگلہ دیش کی طرز پر ’رجیم چینج‘ یعنی اقتدار کی تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں۔
Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز
۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے حکمراں جماعت کی جانب سے ہونے والی پریس کانفرنس کو لے کر سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کرنے والا طنز کیا۔انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’سنا ہے کہ حکمراں طبقے کی جانب سے کوئی بڑی پریس کانفرنس ہو رہی ہے۔
Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے اور سماج کے پسماندہ طبقات تک پہنچنے کے لیے بھی کافی سرگرم رہتے تھے۔
National Engineers’ Day: قوم کی تعمیر کے سب سے بڑے جادوگر کو نمن، انجینئرز ڈے پر پی ایم مودی، امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے سر ایم وشویشوریا کو پیش کی خراجِ عقیدت
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تمام بہترین انجینئروں کو ’انجینئرز ڈے‘ کی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو بہتر مستقبل کے لیے تعمیر کرتے ہیں، نئی چیزیں تیار کرتے ہیں اور مسائل کے حل تلاش کرتے ہیں۔پی ایم مودی نے سر ایم. وشویشوریا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ کے میدان میں ان کی غیر معمولی صلاحیت اور قوم کی تعمیر کے حوالے سے ان کی سوچ آج بھی ہم سب کے لیے باعثِ تحریک ہے۔
Amit Shah pays tribute on Arun Jaitley’s death anniversary: ارون جیٹلی نے نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے اور انہیں عام لوگوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا: امت شاہ
وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کی معیشت کو نئی سمت دینے والے اہم اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی جیسے بڑے فیصلوں کے دوران ارون جیٹلی نے جس مہارت کے ساتھ پالیسیوں کو نافذ کرنے میں کردار ادا کیا، وہ ان کی غیر معمولی انتظامی صلاحیت کا ثبوت ہے۔
Defence Minister Rajnath Singh:نوئیڈا میں راج ناتھ سنگھ نے جدید ترین ڈائیگناسٹک سینٹر کا افتتاح کیا،کہا-میڈیکل ٹیکنالوجی سے بیماریوں کی شناخت اب زیادہ درست
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں طبی ٹیکنالوجی نے غیر معمولی ترقی کی ہے۔ پہلے جن بیماریوں کی تشخیص کافی مشکل ہوتی تھی، اب جدید طبی جانچ کی تکنیکوں کے ذریعے ان کی شناخت پہلے کے مقابلے میں جلد اور زیادہ درست طریقے سے ممکن ہو رہی ہے۔
India-Japan defense ministers sign agreement: بھارت-جاپان کے درمیان بحری سلامتی کے تعاون پر اتفاق، وزراء دفاع نے معاہدے پر دستخط کیے
بھارت - جاپان نے ہند-بحرالکاہل خطے میں امن و استحکام کے لیے دفاعی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ اور جاپان کے وزیر دفاع شنجیرو کوئزومی نے نئی دہلی میں دوطرفہ ملاقات کے دوران بحری سلامتی کے تعاون سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔





