Bharat Express DD Free Dish

Rajasthan Police

کوٹہ میں جہاں طرف طالب علموں کی خودکشی کے واقعات میں کمی آئی ہیں، وہیں اب ان کے لاپتہ ہونے کا رجحان شروع ہو گیا ہے۔ حال ہی میں دو طالب علم لاپتہ ہو گئے ہیں اور پولیس کو ابھی تک اس معاملہ میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

سکھدیو سنگھ گوگا میڑی قتل سانحہ میں ابھی پہلی گرفتاری ہوئی ہے۔ جے پور پولیس نے سازش کرنے والوں میں شامل رام ویر (23) کو اس کے گاوں سے دبوچ لیا۔ 

مونو مانیسر کے موبائل کی جانچ کے دوران ہریانہ پولیس کو مونو مانیسر اور لارنس بشنوئی کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ویڈیو چیٹ ملی ہے۔ معلومات کے مطابق لارنس بشنوئی اور مونو مانیسر کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ویڈیو چیٹ تقریباً ایک سال پرانی بتائی جاتی ہے۔

بجرنگ دل لیڈر مونو مانیسر راجستھان پولیس کی ریمانڈ پر ہے۔ اس دوران اس نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ جنید اور ناصر کو سبق سکھانے کے لئے 8 دن پہلے ہی گینگ نے پوری پلاننگ کی تھی۔

راجستھان کے بھرت پور ضلع کے گھاٹ میکا گاؤں کے باشندہ جنید عرف جونا (35 سال) اورناصر(25 سال) کا مبینہ طور پراغوا کرلیا گیا تھا اوران کی لاش ہریانہ کے بھوانی کے لوہارو میں ایک جلی ہوئی کارمیں ملی تھی۔

اے ڈی جی آنند سریواستو نے کہا ہے کہ بھرت پور رینج میں امن و امان مکمل طور پر قابو میں ہے۔ بھرت پور رینج میں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں یہ کہا جا سکے کہ حالات قابو سے باہر ہیں۔ ضلع میں امن و امان اور جرائم بھی قابو میں ہیں

سی ایم اشوک گہلوت نے جمعہ (25 اگست) کو پولیس ہیڈکوارٹر میں امن و امان کا جائزہ لینے کے دوران  پولیس افسر سے کہا کہ اگر کوئی شرپسند فائرنگ کرتا ہے تو آپ کو بھی گولی چلانے کی پوری آزادی ہے۔ امن و امان برقرار رکھنا اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ راجستھان پولیس مجرموں سے نمٹنے کے لیے اتر پردیش پولیس کے راستے پر ہے۔

راجستھان کے بھرت پور میں مورتی لگانے سے متعلق ہنگامہ ہوگیا۔ لوگوں نے چکا جام کرکے آگ زنی کی۔ اس دوران جب پولیس مظاہرین کو ہٹانے پہنچی تو پولیس کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا گیا۔

ہندوستانی فوج کی راجستھان کے جیسلمیر ضلع میں واقع چاندھن فیلڈ فائرنگ رینج سے جمعہ کے روز دو میزائلیں مس فائر ہوکر تیز دھماکے کے ساتھ کھیتوں میں آگری۔ اس سے وہاں ہنگامہ مچ گیا۔ اطلاع پر پولیس اور فوج کے افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

سری کانت کی والدہ نے الزام لگایا کہ 30-40 پولیس اہلکار تفتیش کے لیے ان کے گھر میں گھس آئے۔ جب انہیں بتایا گیا کہ وہ گھر پر نہیں ہے تو انہوں نے گھر والوں کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔