Bharat Express

Rajasthan Assembly Election 2023

بی جے پی کے راجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹر دنیش شرما بدھ کو راجستھان کی راجدھانی جے پور میں تھے۔ یہاں انہوں نے راجستھان اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ ریاست میں انتخابی مہم اب آخری مراحل میں ہے۔

پی ایم مودی کا یہ عظیم الشان روڈ شو تقریباً 3.5 کلومیٹر طویل رہا۔ پی ایم مودی نے کھلی کار میں سوار ہو کر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

دراصل راہل گاندھی ہر روز پی ایم مودی پر حملہ کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے او بی سی کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ اس پر پی ایم مودی نے حال ہی میں جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ سماج کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

Rajasthan Election 2023 News: راجستھان میں اسمبلی الیکشن کے لئے 25 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ سے پہلے بی جے پی کو بڑے جھٹکے لگ رہے ہیں۔ امین پٹھان سے پہلے بھی کئی بی جے پی لیڈران کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں۔

اکتوبر کو ای ڈی نے ویبھو گہلوت سے تقریباً 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ پوچھ گچھ کے لیے دوبارہ 16 نومبر کی تاریخ دی گئی، جس کے تحت انہیں آج ای ڈی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

راجستھان اسمبلی انتخابات کی بات کریں تو اسد الدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم نے بھی ریاست میں اپنے تین امیدواروں کا اعلان کیا۔ اویسی راجستھان کی سیاست میں آنے کے لیے کافی عرصے سے سرگرم نظر آرہے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں تک راجستھان یونٹ کا تعلق ہے۔میں بڑی ذمہ داری کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ عام آدمی پارٹی راجستھان کی 200 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے

سی ایم اشوک گہلوت نے کہا، راجستھان سیاسی بحث کا حصہ نہیں بن سکا کیونکہ امت شاہ، گجیندر شیخاوت نے ہماری حکومت کو گرانے کی بھرپور کوشش کی۔ ہوسکتا ہے کہ انہیں پی ایم مودی کا آشیرواد مل گیا ہو۔

Rajasthan Election New Date: الیکشن کمیشن نے راجستھان اسمبلی الیکشن کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔ پہلے 23 نومبر کو ووٹنگ کی تاریخ طے کی گئی تھی۔ اب اسے تبدیل کردیا گیا ہے۔

Assembly Elections 2023: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بتایا کہ 17,734  ماڈل پولنگ اسٹیشن، 621 پولنگ اسٹیشن کے انتظامات کا ذمہ پی ڈبلیو ڈی اسٹاف کے پاس ہوگا۔ 8,192  پولنگ اسٹیشن کی ذمہ داری خواتین سنبھالنے والی ہیں۔