Bharat Express

Rainfall in Delhi NCR

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی شام اور رات کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ بارش کے باعث دہلی این سی آر علاقے میں سردی بڑھ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے گھنی دھند کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران ایک تازہ ویسٹرن ڈسٹربنس نچلی سطح پر مغربی ہواؤں میں ایک ٹرف کی شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ کے روز بحیرہ عرب کے ساتھ ساتھ خلیج بنگال سے بھاری نمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں آج بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تمل ناڈو اور کیرلہ میں موسلادھار بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔

آسمان پر گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے راجدھانی دہلی اور این سی آر خطہ میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ بارش کے ساتھ تیز ہوا چلنے سے موسم مکمل طور پر سرد ہو گیا ہے۔