Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

راہل گاندھی نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جب وہ اپنے گوا کے دورے پر تھے تو وہاں کے ایک خاندان نے انہیں ایک کتے کا بچہ دیا۔ وہ اس کتے کو دہلی لے آئے اور پھر انہوں نے اس کتے کو اپنی ماں کو تحفے میں دے دیا۔

میڈیا پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈانی پہلے ہی کوئلے کی غلط قیمت دکھا کر بجلی کی قیمت بڑھا کر عوام سے 12 ہزار کروڑ روپے وصول کر چکے ہیں۔ بجلی کی بڑھتی قیمت کے پیچھے اڈانی کا ہاتھ ہے۔ حیرت ہے کہ میڈیا اس پر سوال نہیں اٹھاتا۔

Israel-Palestine War: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ہو رہی لڑائی سے متعلق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ تشدد صحیح نہیں ہے۔

مدھیہ پردیش میں جب سے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوا ہے۔ہر پارٹی چاہتی ہے کہ اس کی اپنی حکومت بنے۔ مدھیہ پردیش میں دو بڑی پارٹیاں بی جے پی اور کانگریس ہیں۔

اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت نے بیڑی و دیگرملازمین کیلئے کے ایم خان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے ایسے سپاہی تھے، جن کی گرفت زمین پر تھی۔

راہل گاندھی نے کہا، 'ملک میں او بی سی، دلتوں اور قبائلیوں کی صورتحال سے متعلق سچ جاننے کے لیے ہم مرکزی حکومت کو ذات کی مردم شماری کرانے پر مجبور کریں گے۔ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں ہماری حکومتوں نے اس کے لیے عمل شروع کر دیا ہے۔

پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ چونکہ پی ایم مودی پسماندہ ذاتوں کی ترقی نہیں چاہتے، اس لیے وہ ذات پات کی مردم شماری نہیں کرانا چاہتے لیکن کانگریس پارٹی یہ کام کرے گی۔ یہ سیاسی فیصلہ نہیں انصاف کا فیصلہ ہے۔

قریب چار گھنٹے تک ذات پر مبنی مردم شماری کے مدعے پر میٹنگ میں بحث کی گئی اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ  اس مردم شماری کو کانگریس پارٹی آگے بڑھائے گی اور جن ریاستوں میں کانگریس کی  حکومت ہے وہاں ذات پر مبنی مردم شماری کی جائے گی۔

کانگریس کی راجستھان یونٹ کے جنرل سکریٹری جسونت گرجر نے اپنی درخواست میں اپیل کی کہ بی جے پی کے دونوں رہنماؤں پر آئی پی سی کی دفعہ 499 (کسی کے خلاف جھوٹا الزام لگانا)، 500 (ہتک عزت) اور 504 (جان بوجھ کر توہین) کے تحت فرد جرم عائد کی جائے۔ یہ عرضی جے پور میٹروپولیٹن کورٹ-11 میں پیش کی گئی، جس نے 9 اکتوبر کو سماعت مقرر کی ہے۔

بی جے پی نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "فکرے -3" پر مبنی "ہم ہیں گارنٹی سے مکرے" کا پوسٹر جاری کیا، جس میں پرینکا گاندھی، راہل گاندھی، سی ایم اروند کیجریوال اور وزیر اعلی بھگوت مان اور دیگر کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔