Bharat Express DD Free Dish

Rae Bareli

بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کو لے کر راہل گاندھی نے باضابطہ طور پر بڑا بیان دیا ہے، جس میں انہوں نے قبول کیا ہے کہ کانگریس نے مایاوتی کو ایک ساتھ الیکشن لڑنے کی پیشکش کی تھی۔

حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے ضلع اسپتال میں تعینات ای ایم او اتل پانڈے نے بتایا کہ تمام لوگ تیلی باغ کے رہنے والے ہیں۔ حادثے کے بعد تین افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا، جن کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ تین افراد کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔ تمام زخمیوں کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور یوپی کے رائے بریلی سے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے اپنے پارلیمانی حلقے میں آ کر ایک بڑا سیاسی پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ راہل رائے بریلی آئے۔ اور نہ ہی کوئی جلسہ عام ہوا۔ ضمنی الیکشن پر نہ کوئی سیاسی بیان دیا اور نہ ہی کوئی میٹنگ کی۔

دوسری بار راہل  گاندھی منگل کو یہاں پہنچ رہے ہیں۔ راہل گاندھی صبح 9.30 بجے فرصت گنج ہوائی اڈے پر پہنچیں گے، جہاں سے وہ سڑک کے ذریعے بھوماؤ گیسٹ ہاؤس پہنچیں گے۔ راہل  گاندھی گیسٹ ہاؤس میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

کیا اس کی وجہ اکھلیش یادو ہیں، جن کے ساتھ راہل گاندھی اتر پردیش میں کانگریس کو مضبوط کریں گے؟ یا پھر اس کی وجہ  وزیر اعظم مودی ہیں  کہ راہل گاندھی اتر پردیش سے بطور اپوزیشن لیڈر بنیں گے اور لوک سبھا میں حکومت سے براہ راست مقابلہ کریں گے۔

راہل گاندھی بدھ کے روز ووٹروں سے اظہار تشکر کرنے اپنے حلقہ انتخاب پہنچے تھے۔ یہاں انہوں نے کہا کہ وہ اس کشمکش میں ہیں کہ کون سی سیٹ رکھیں اور کون سی سیٹ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے سب اس سے خوش ہوں گے۔

اس سے پہلے راہل گاندھی منگل کے روز رائے بریلی گئے تھے۔ اس دوران عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ تھیں۔

لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی نے 2014 اور 2019 کے بعد اتر پردیش میں اپنی سب سے خراب  کارکردگی دکھائی ہے۔ یہی نہیں ان کے ساتھی بھی اپنی ساکھ نہ بچا سکے۔

دنیش پرتاپ سنگھ نے کہا کہ راہل گاندھی، کوئی قومی لیڈر نہیں ہیں، میں نے آپ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی قیادت کے سپاہی کے طور پر الیکشن لڑا ہے، جس سے آپ کو نانی یاد دلا دی اور آپ کو رائے بریلی میں ایک بوتھ بوتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ الیکشن کے آخر تک ڈرتے رہے کہ میں الیکشن جیتوں گا یا نہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کانگریس کے گڑھ میں گھسنے اور ناراض پارٹی کے لوگوں کو منانے کے لیے 2 دن سے رائے بریلی میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، لیکن ادیتی سنگھ ابھی تک یہاں نہیں آئی ہیں۔