Amit Shah condoles fire incident: امت شاہ کا آنندپور آتشزدگی واقعہ پر اظہارِ تعزیت، کہا-’’ممتا حکومت کی بدعنوانی کا نتیجہ ہے حادثہ‘‘
ممتا بنرجی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا ’’آج ان کی پارٹی ملک کی 21 ریاستوں میں حکومت بنا چکی ہے۔ مودی جی اس دن سب سے زیادہ خوش ہوں گے جب 22ویں ریاست کے طور پر بنگال میں بھی بی جے پی کی حکومت بنے گی۔‘‘
Sewerage overflow: ’’جوابدہی کا مطالبہ کریں، ورنہ یہ گندگی ہر دروازے تک پہنچ جائے گی‘‘ دہلی کے سیوریج اوور فلو پر راہل گاندھی کا شدید ردعمل
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا: ’’ہر کوئی ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپا رہا ہے اور مل کر عوام کو روند رہا ہے۔ ملک بھر میں لالچ کی ایک وبا پھیل چکی ہے، جس کی سب سے بھیانک شکل شہروں کی بربادی ہے۔
Karachi’s Gul Plaza inferno: کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوئی، ملبے سے مزید لاشیں برآمد، 60 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سید اسد رضا نے تصدیق کی کہ تازہ امدادی کارروائی کے دوران آٹھ مزید لاشیں نکالی گئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تصدیق شدہ تعداد 14 ہو گئی۔ حکام کے مطابق بیشتر لاشیں ناقابل شناخت ہیں، جن کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا تاکہ ان کی لاشیں کنبے کی حوالے کی جاسکیں۔
Mass shooting at Bondi Beach leaves ten dead: سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک، ہنوکا کے موقع پر خونی واقعہ، آسٹریلیا اور دنیا بھر میں مذمت
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے واقعے کو ’’انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ’’پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر موجود ہیں اور جانیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘
Blast near Red Fort was not a suicide attack: لال قلعہ کے قریب دھماکہ خودکش حملہ نہیں تھا، خوف کے باعث ملزم نے فوری طور پر دھماکہ کیا، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے معاملے کی تفتیش این آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے اور فورینزک سائنس لیبارٹری کو دھماکہ خیز مواد اور مقام حادثہ سے جمع کیے گئے نمونوں کی فوری جانچ کی ہدایت دی ہے۔
A powerful explosion near the Red Fort in Delhi: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں زوردار دھماکہ، 10 افراد ہلاک متعدد زخمی، پولیس نے لال قلعہ کے آس پاس کے حصے کو گھیرے میں لیا
دھماکے سے ایک شخص کے ہلاک ہونے اور کچھ کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ انتہائی طاقتور تھا جس کے نتیجے میں پانچ سے چھ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر مزید سات سے آٹھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی اور اس کے اثر سے آس پاس کی اسٹریٹ لائٹس اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔




