Women Safety in Jammu & Kashmir: ’’اس علاقے میں کوئی بھی لڑکی محفوظ نہیں‘‘ بڈگام میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل پر پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی کی سخت تنقید
التجا مفتی نے کہا ہے کہ اگر ایک پولیس افسر کی بیٹی بھی محفوظ نہیں تو پھر عام شہریوں کی حفاظت کیسے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور اس کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔ ان کے مطابق بڈگام میں ’’ایک خطرناک شخص آزاد گھوم رہا ہے‘‘ جسے فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہیے۔
I condemn it in very strong words: جاوید اختر کا نتیش کمار سے حجاب واقعہ پر غیر مشروط معافی کا مطالبہ، کہا-’’میں اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں‘‘
اس واقعے نے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں عوامی حلقوں، سماجی کارکنوں اور دانشوروں کی جانب سے اسے عورت کی عزت اور شخصی آزادی کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔ زائرہ وسیم نے بھی اس معاملے پر سوشل میڈیا کے ذریعے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
Iranian leader Ali Shamkhani’s daughter wedding: ایرانی رہنما علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی وائرل ویڈیو پر ہنگامہ، ایران میں حجاب قانون پر دوہرا معیار زیر بحث
تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ واقعہ ایرانی معاشرے میں بڑھتے ہوئے اخلاقی تضادات اور حکومتی سخت گیری کے درمیان تضاد کو واضح کرتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف اخلاقی پولیس خواتین پر سختی کر رہی ہے اور دوسری جانب حکومتی اہلکاروں کے اہل خانہ آزادانہ طور پر مغربی طرز کی تقریبات منعقد کر رہے ہیں۔
Aligarh businessman murder: بزنس مین ابھیشیک گپتا کے قتل کے معاملے میں پوجا شکن پانڈے جے پور-آگرہ ہائی وے سے ہوئی گرفتار
سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس علی گڑھ نیرج کمار جداؤں نے بتایا: ’’ابھیشیک کے خاندان کا دعویٰ تھا کہ پوجا نے انہیں طویل عرصے تک جنسی طور پر ہراساں کیا اور جب اس نے تمام تعلقات ختم کیے تو پوجا نے قتل کا منصوبہ بنایا۔‘‘
R.G. Kar incident: آرجی کر میڈیکل کالج کیس کی برسی پر ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی مہم تیز، بیٹی کے انصاف کے لیے نکلی ماں کے خلاف پولیس کا مبینہ تشدد
شوبیندو ادھیکاری نے الزام لگایا کہ پولیس کارروائی میں 100 سے زائد لوگ زخمی ہوئے جن میں متاثرہ کے والدین بھی شامل ہیں۔ متاثرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی کی پولیس نے بغیر کسی اشتعال کے انہیں دھکا دیا اور ان کی چوڑیاں توڑ دیں۔
Increasing crimes against women: ملک بھر میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر شدید تشویش کا اظہار، حکومت کی خاموشی ناقابل قبول: الکالامبا
الکالامبا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین سے متعلق جرائم کے مقدمات فاسٹ ٹریک عدالتوں میں چلائے جائیں۔ متاثرہ خاندانوں کو تحفظ اور مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے۔ حکومت مجرموں کی حمایت بند کرے اور عوام کے اعتماد کو بحال کرے۔
Gujarat Police poster causes nationwide uproar: ’’عصمت دری سے بچنے کے لیے گھر پر ہی رہیں‘‘ گجرات پولیس کے پوسٹر پر ملک بھر میں ہنگامہ، سیاسی جماعتوں کا حکومت پر شدید حملہ
یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں خواتین کی سلامتی کے مسائل پر بحث جاری ہے اور حکومتیں خواتین کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دے رہی ہیں۔ تاہم، ایسے پوسٹرز یہ سوال کھڑا کرتے ہیں کہ کیا سکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے ذمہ داری عام شہریوں پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
Mangoes looted during Mango Festival: لکھنؤ میں مینگو فیسٹیول کے دوران آموں کی ہو گئی لوٹ، ویڈیو وائرل
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لکھنؤ کے کسی ہال میں مینگو فیسٹیول جاری ہے۔ الگ الگ قسموں کے رسیلے آم خوبصورتی کے ساتھ سجے ہوئے ہیں۔ اچانک ہال میں آموں کی لوٹ شروع ہوجاتی ہے۔





