جماعت اسلامی ہند کے اعلیٰ سطحی وفد کی جنترمنتر احتجاج میں شرکت، سونم وانگچک اور تعلیمی اصلاحات کے لئے احتجاج کر رہے طلبہ سے اظہار یکجہتی
جماعت اسلامی ہند نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ہمدردی، انسان دوستی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، خصوصاً ان افراد کی تشویشناک صحت کے پیشِ نظر جو طویل عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ جماعت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر طلبہ کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ بامقصد مذاکرات کا آغاز کرے، ان کو سنجیدگی سے سنے اور ان کے جائز، منصفانہ اور آئینی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
Jantar Mantar Protest: جنترمنتر احتجاج میں اپنے بیان کی وجہ سے پھر سے سرخیوں میں کنال کامرا، متنازع بیان سے بڑھ سکتی ہیں مشکلیں، مذہبی جذبات مجروح کرنے کا لگا الزام
کنال کامرا نے اپنے خطاب کہا ’’موجودہ حکومت سیتا کے شوہر کا نام لے کر نیتا کے شوہر کے لیے کام کر رہی ہے اور صرف انہی کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔‘‘ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کنال کامرا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ عوامی شخصیات کو اپنے بیانات میں مذہبی حوالوں کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے، جبکہ حامیوں کا موقف ہے کہ کامیڈین نے حکومت پر سیاسی طنز کیا تھا اور اسے اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔
BJP MLA Dr Rajeshwar Singh: ’میں لکھنؤ میں ایران معاملے پر ہو رہے احتجاج کی مذمت کرتا ہوں‘: ڈاکٹر راجیشور سنگھ
عالمی حالات کے تناظر میں ملک کے مختلف حصوں میں ردعمل کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایران سے متعلق جاری مظاہروں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ان احتجاجی سرگرمیوں کی مذمت کی ہے۔
Indian Youth Congress Protest: اے آئی سمٹ میں ہنگامہ، ٹی شرٹ اتار کر یوتھ کانگریس کارکنان کا بھارت۔امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج
کانگریس سے وابستہ کارکنان کا مؤقف ہے کہ ان کا احتجاج مجوزہ انڈو۔یو ایس ٹریڈ ڈیل کے خلاف تھا، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ معاہدہ ملکی اقتصادی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ حکومت بین الاقوامی تجارتی معاہدوں میں مقامی صنعتوں اور نوجوانوں کے مفادات کو نظرانداز کر رہی ہے۔
Congress Protest: ”ہمت ہے تو نوٹ سے ہٹا کر دکھائیں مہاتما گاندھی کی تصویر“- ڈی کے شیوکمار کا حکومت کو چیلنج، کانگریس کے احتجاج میں نائب وزیر اعلیٰ کا مرکز پر سخت حملہ
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی کے شیوکمار کے ایک جارحانہ بیان نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ نیشنل ہیرالڈ معاملے اور منریگا قانون کے نام میں تبدیلی کے خلاف کانگریس کے احتجاج کے دوران ڈی کے شیوکمار نے مرکزی حکومت کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت میں ہمت ہے تو کرنسی نوٹوں سے مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹا کر دکھائے۔
Congress announces nationwide protest: ’’سونیا اور راہل گاندھی کے خلاف ای ڈی کی چارج شیٹ ’انتقام کی سیاست‘ کے سوا اور کچھ نہیں‘‘، کانگریس نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا
کانگریس نے منگل کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس لیڈران سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تازہ چارج شیٹ کو ’’سیاسی انتقام‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر اپوزیشن کو ’’دھمکانے‘‘ کا الزام لگایا ہے۔
Protests against Waqf Amendment in Tripura: تریپورہ میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج ہوا پرتشدد، پتھراؤ میں کئی پولیس والے زخمی
خبر کے مطابق سیکڑوں مسلمانوں نے وقف (ترمیمی) قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج کروانے کے لیے انا کوٹی ضلع کے تلاب بازار سے ایک ریلی نکالی تھی۔
Delhi Hindu Sikh Unity Protest: برامپٹن مندر پر حملے کے خلاف دہلی میں کینیڈین سفارتخانے کے باہر زبردست مظاہرہ
ہندو سکھ گلوبل فورم کے مظاہرین کینیڈین ہائی کمیشن کی طرف مارچ کر رہے تھے اور اس دوران انہوں نے پولیس کی رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے ’’ہندو اور سکھ ایک ہیں‘‘ اور ’’بھارت اپنے مندروں کی توہین برداشت نہیں کرے گا‘‘ جیسے نعرے لگائے۔
Protest In PoK Against Pakistan: کیا بنگلہ دیش کی طرح پاک مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان سے آزاد ہو جائے گا؟ پاکستانی فوج مظالم کر رہی ہے، پرامن احتجاج کرنے والوں پر گولے برسائے گئے، 2 کی موت
پاکستانی فوج اور پولیس اہلکاروں نے پی او کے میں ٹیکس، مہنگائی اور بجلی کی کمی جیسے مسائل پر پرامن احتجاج کرنے والے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔
CAA Issue: عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے خلاف احتجاج پر وزیر اعلی اروند کیجریوال کا بیان، کہا اِن پاکستانیوں کی اتنی ہمت؟
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ سی اے اے کے بعد پاکستانی اور بنگلہ دیشی پورے ملک میں پھیل جائیں گے اور لوگوں کو ہراساں کریں گے۔ انہیں اپنا ووٹ بینک بنانے کے مفاد میں بی جے پی پورے ملک کو مصیبت میں دھکیل رہی ہے۔





