Bharat Express DD Free Dish

Priyanka Gandhi

مرکزی حکومت نے کئی امریکی مصنوعات جیسے چنے، دال اور سیب پر امپورٹ ڈیوٹی 35 فی صد سے 15 فی صد کر دی ہے۔ یہ ٹیکس ابتدائی طور پر 2019 میں امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم اشیاء پر محصولات بڑھانے کے فیصلے کے جواب میں عائد کیے گئے تھے۔

کانگریس کی جنرل سکریرٹی پرینکا گاندھی نے گوالیار کے میلا گروانڈ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معذورافراد کی پینشن میں اضافہ کے لئے چھٹویں گارنٹی کا اعلان کیا تھا،اس سے قبل پرینکا گاندھی نے 12 جون کو جبلپور میں پانچ گارنٹیوں کا ذکر کیا تھا

کانگریس کی نئی ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) میں پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کے ساتھ سابق صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور راہل گاندھی سمیت کئی سینئر لیڈر شامل تھے۔

Rahul Gandhi Contest Amethi: یوپی کی سیاست سے بڑی خبرآئی ہے، کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے متعلق یوپی کانگریس کے نئے صدر اجے رائے نے بتا دیا ہے کہ وہ کہاں سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔

دراصل، کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا لندن کے 12 برائنسٹن اسکوائر میں اپنی جائیداد کی تحقیقات کے دائرے میں ہیں۔ اس پراپرٹی کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے ہے۔

رامیشور سے ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر نے کہا ہے کہ رامیشور جی زندہ دل انسان ہیں، وہ خراب حالات میں بھی مسکراتے ہیں۔ اس کی ویڈیو نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔ مہنگائی کی وجہ سے رامیشور ٹماٹر بیچنے کے لیے نہیں خرید سکا اور اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔جو انتہائی تکلیف دہ اور جذباتی لمحہ تھا ،جس نے ہر دیکھنے والی کو تکلیف افسردہ کردیا ۔

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ وارانسی کے لوگ پرینکا گاندھی کو چاہتے ہیں۔ اگرپرینکا گاندھی وارانسی سے وزیر اعظم مودی کے خلاف الیکشن لڑتی ہں تو وہ یقینی طور پر جیت حاصل کریں گی۔

ریلیز میں کہا گیا کہ اوستھی کے ساتھ ساتھ پرینکا گاندھی واڈرا، کمل ناتھ اور ارون یادو کے ٹویٹر اکاؤنٹس کے "ہینڈلرز" کے خلاف شہر کے سنیوگتا گنج پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے شکایت کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

برج بھوشن شرن سنگھ نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پر جوابی حملہ کیا ہے۔ برج بھوشن کا کہنا ہے کہ پرینکا مجھے لے کر ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان میں ہمت ہے تو میرے خلاف انتخاب لڑ کر دکھائیں

  پرینکا گاندھی نے کہا، ’’اس کے لیے راہل گاندھی کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور مغرور بی جے پی حکومت کے تمام حملوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود ایک سچے محب وطن کی طرح عوام سے متعلق سوالات اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ عوام کا دکھ درد بانٹنے کے فریضہ کو انجام دے رہئ ہیں۔ سچ کی جیت ہوگی۔ عوام کی آواز جیتے گی۔