Bharat Express

Prime Minister Shehbaz Sharif

پاکستان نےگزشتہ روز کہا تھا کہ وہ ہندوستان سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ تاہم، جب پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ ملک نے نریندر مودی کو ان کی انتخابی جیت پر مبارکباد کیوں نہیں دی، تو انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

پاکستان سمیت 5 ممالک کواقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی پانچ غیرمستقل سیٹوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان کوغیرمستقل رکنیت ملنے پروزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک دنیا کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کے لئے پُرجوش ہے۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تشویشناک صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو روکنے اور انسانی جانی نقصان کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا۔

اتوار کے روز، اپوزیشن کے نعروں کے درمیان، شہباز نے نو منتخب پارلیمنٹ میں آرام سے اکثریت حاصل کر لی تھی۔ جیسے ہی وہ پاکستان کی نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے، شہباز شریف نے پاکستان کی طے شدہ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے وہی پرانے کشمیر کے  مسئلے کو اٹھادیا۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ 8 اگست یا 9 اور 10 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرکے عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر صدر منظوری نہ دے تو اسمبلی 48 گھنٹے بعد تحلیل ہو جائے گی۔