PM Modi in West Bengal rally: مغربی بنگال میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ، وزیراعظم مودی نے کہا 4 مئی کو ختم ہوگا ٹی ایم سی کا ’سنڈیکیٹ راج‘
نریندر مودی نے کہا کہ بنگال میں تبدیلی کی لہر کی قیادت خواتین کر رہی ہیں کیونکہ وہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی متاثرہ ہیں۔ انہوں نے آر جی کر اور سندیش کھالی جیسے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹی ایم سی حکومت عصمت دری کے ملزمان اور غنڈوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
West Bengal Elections: ٹی ایم سی کا ’خواتین مخالف چہرہ‘ بے نقاب، پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان ممتا حکومت پر وزیراعظم مودی کا نشانہ
وزیراعظم نے ٹی ایم سی پر بدعنوانی، کٹ منی اور سنڈیکیٹ راج کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صرف اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہے، جبکہ بنگال کی ترقی رک گئی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے نتائج میں ریاست میں بڑی سیاسی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔
Operation Sindoor: ’’دہشت گردی کو اب کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا، دہشتستان کے خاتمے تک جاری رہے گا آپریشن سندور‘‘: اندریش کمار
’’نہ بھولیں گے، نہ چھوڑیں گے‘‘ پہلگام کی برسی پر دہشت گردی کے خلاف مسلم راشٹریہ منچ کا شدید غصہ، اندریش کمار نے سخت لہجے میں کہا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ کوئی عارضی قدم نہیں بلکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہنے والا مشن ہے۔
Rahul Gandhi criticizes BJP: راہل گاندھی نے بی جے پی پر سادھا نشانہ، کہا-’’ تمل ناڈو کی حکومت کو کبھی کنٹرول نہیں کر پائیں گے‘‘
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ بی جے پی ایسی حکومت چاہتی ہے جو اس کے اشاروں پر چلے، لیکن تمل ناڈو کے عوام ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا ’’چاہے وہ کچھ بھی خواب دیکھیں، وہ نہ تمل ناڈو کے عوام کو کنٹرول کر سکتے ہیں اور نہ ہی یہاں کی حکومت کو۔‘‘
Electoral Reform Debate: کانگریس کا خواتین کے لیے ایک تہائی ریزرویشن کا مطالبہ، حکومت پر غیر جمہوری طریقے سے حد بندی مسلط کرنے کا الزام
سپریا شرینیت نے کہا کہ خواتین ریزرویشن کی بنیاد کانگریس نے ہی رکھی تھی، جب پنچایتی راج انتخابات میں 33 فیصد ریزرویشن دیا گیا۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں لاکھوں منتخب خواتین نمائندے اسی پالیسی کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرے گی تو اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Iranian Prez slams Trump: جوہری پروگرام پر پابندیاں عائد کرنے کی کوششوں کو ایران نے کیا مسترد، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت حملہ
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو آٹھ ہفتے گزر چکے ہیں، جس کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تنازع لبنان تک پھیل چکا ہے، جہاں اسرائیلی حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ اگرچہ ایک نازک جنگ بندی فی الحال قائم ہے، تاہم اس کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے اور کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات اب بھی غیر یقینی ہیں۔
PM Modi in Address to Nation: خواتین ریزرویشن اور حدبندی بل پر وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب، اپوزیشن پر گمراہ کن مہم چلانے کا الزام
وزیراعظم نے کہا کہ 2029 کے انتخابات میں خواتین کو ان کا حق دینے کی کوشش کی جا رہی تھی، مگر اپوزیشن کے رویے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کی خواتین اس سب کو دیکھ رہی ہیں اور وقت آنے پر فیصلہ کریں گی۔
TMC vs BJP: ممتا بنرجی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا-’’قوم سے خطاب میں ’’جھوٹ کا جال‘‘ پھیلائیں گے وزیراعظم‘‘
ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ حکومت 543 نشستوں کے بجائے 850 نشستیں کرنے کے منصوبے کے ذریعے انتخابی توازن کو بدلنا چاہتی تھی۔ ان کے مطابق بی جے پی کو خدشہ تھا کہ موجودہ حلقوں میں کامیابی مشکل ہے، اسی لیے وہ حلقہ بندی کے ذریعے نئے سیاسی حالات پیدا کرنا چاہتی ہے۔
West Bengal Elections: ’’اپنے ووٹ سے بنگال کی شناخت کا تحفظ کریں‘‘ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی عوام سے اپیل، بی جے پی پر سخت تنقید
ممتابنرجی نے بی جے پی کو ’’بنگال مخالف‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ریاست کے لوگوں کو دیگر بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں مشکلات اور توہین کا سامنا کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی بنگال کی زبان، ثقافت، طرزِ زندگی اور تنوع کو ختم کرکے یکسانیت مسلط کرنا چاہتی ہے۔
Trump again claims victory: آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ، کہا-’’ایران کے ساتھ جنگ خاتمے کے قریب‘‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر امریکہ بروقت مداخلت نہ کرتا تو آج ایران ایک ایٹمی طاقت بن چکا ہوتا، جس سے عالمی توازن مکمل طور پر بدل جاتا۔ ٹرمپ کے مطابق، …





