Bharat Express DD Free Dish

Political Row

اطالوی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی ٹی وی میزبان نے ایک نشریاتی پروگرام کے دوران اطالوی زبان میں میلونی کے خلاف سخت اور توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے وزیراعظم کو ’’انسانیت کے لیے شرمناک،جنگلی جانور، مصدقہ بیوقوف‘‘ اور دیگر نازیبا القابات سے مخاطب کیا۔

حکومت کی جانب سے خواتین ریزرویشن اور نشستوں میں اضافے کے لیے تین اہم بل پیش کردیے گئے ہیں۔ ان بلوں کا مقصد 2023 میں منظور شدہ ’’ناری شکتی وندن ادھینیم‘‘ کو مکمل طور پر نافذ کرنا اور خواتین کو قانون ساز اداروں میں نمائندگی فراہم کرنا ہے۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی لوک سبھا میں حد بندی بل پیش کیے جانے پر زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا، جہاں اپوزیشن نے اس اقدام پر سخت اعتراضات ظاہر کیے۔

پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو لکھے گئے خط میں الزام لگایا کہ ریٹرننگ آفیسر پورنیما دے نے 10 اپریل کو ایک حکم جاری کرتے ہوئے کانٹریکٹ ملازمین کو سیکٹر اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ سیکٹر آفیسر کے طور پر تعینات کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر دروپدی مرمو مغربی بنگال میں سنتھال قبائلی روایت کے اعزاز میں منعقد ہونے والی ایک اہم تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھیں، مگر ترنمول کانگریس نے اس پروگرام کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب صدر اور قبائلی برادری دونوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی تھی کیونکہ صدر مرمو خود بھی قبائلی پس منظر رکھتی ہیں اور سنتھال برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ فکر مند رہی ہیں۔

اسپیکر اوم برلا کی ہدایت کے باوجود راہل گاندھی کا چین سرحدی تنازع پر اصرار کے باعث ایوان میں شور شرابہ بڑھتا چلا گیا، جس کے بعد کارروائی پہلے دوپہر 3 بجے، پھر 4 بجے اور آخرکار دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ قومی سلامتی کا حوالہ دے کر راہل گاندھی سے معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔