Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

ان معاہدوں میں بھارت میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم مودی اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد دو طرفہ اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری،

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مغربی ایشیا میں جنگ جیسے حالات کا اثر پوری دنیا پر پڑ رہا ہے اور بھارت ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا، محفوظ اور آزاد رکھنا بھارت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی قوانین پر عمل ضروری ہے۔

آر جے ڈی نے اپنی پوسٹ میں مرکزی ایجنسیوں جیسے ای ڈی، آئی ٹی، سی بی آئی اور الیکشن کمیشن کا بھی ذکر کیا اور حکومت پر سیاسی فائدے کے لیے ان اداروں کے استعمال کا الزام لگایا۔ پارٹی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ “ان اداروں کے افسروں کے خرچے،

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں بھارت اور یو اے ای کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے اور آنے والے وقت میں دونوں ممالک ہر شعبے میں مل کر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں،

سیاسی ماہرین کے مطابق یو اے ای کی جانب سے جنگی طیاروں کے ذریعے دیا گیا یہ استقبال دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کی علامت ہے۔ یہ اقدام اس بات کا اشارہ بھی مانا جا رہا ہے کہ خلیجی خطے میں بھارت کی اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

پٹرول، ڈیژل اورسی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے ایکس پرپوسٹ کرکے طنز کیا ہے اور بڑا سوال اٹھا دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مودی حکومت غلطی پرہے اورعوام کواس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

یو اے ای کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے وزیر اعظم مودی کو اماراتی قیادت اور عوام کے لیے “قیمتی اثاثہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئی بلندیوں کو چھونے جا رہے ہیں۔

یو اے ای کے بعد وزیر اعظم مودی نیدرلینڈ روانہ ہوں گے۔ سال 2017 کے بعد یہ ان کا دوسرا دورہ ہوگا۔ وہاں وہ شاہ ولیم الیگزینڈر اور ملکہ میکسیما سے ملاقات کریں گے، جبکہ ڈچ قیادت کے ساتھ مستقبل کی ٹیکنالوجی،

وزیر اعظم مودی کی جانب سے ایندھن کی بچت اور قومی مفاد کے لیے وسائل کے بہتر استعمال کی اپیل کو آئی ٹی سیکٹر نے عملی شکل دینا شروع کر دیا ہے۔ گجرات کے صنعتی اور تکنیکی مراکز خصوصاً سورت میں کئی آئی ٹی کمپنیوں اور نوجوان ملازمین نے ورک فرام ہوم اور کار پولنگ جیسے طریقوں کو اختیار کرتے ہوئے ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے تحفظ کی جانب بھی قدم بڑھایا ہے۔

بھارت میں ایران کے سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی دو روزہ برکس اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچے، جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اہم ملاقات کی۔ بیان کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔