The Cabinet Committee on Security met today : بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر دہلی میں کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کی میٹنگ منعقد،مستقبل کی حکمت عملی کی گئی طے
بنگلہ دیش میں جاری خانہ جنگی کے بیچ شیخ حسینہ اپنا ملک چھوڑ کر ہندوستان پہنچ چکی ہیں ، دہلی کے ہنڈن ایئر بیس پر شیخ حسینہ کا ہیلی کاپٹر لینڈ کیا اور کافی دیر تک وہاں شیخ حسینہ کو انتظار کرنا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق ایئربیس سے شیخ حسینہ کو محفوظ مقام پر لے جایاگیا ہے۔
Electronics Export By India: دنیا میں ہندوستان جو اشیا فروخت کرتا ہے،ان میں الیکٹرونکس مصنوعات میں تیسرے نمبر ہے ،وزیر اعظم مودی نے کیا مسرت کا اظہار
ہندوستان کی برآمدات کی فہرست میں الیکٹرانکس کے ٹاپ 3 آئٹم بننے پر پی ایم مودی نے کہا کہ یہ واقعی بہت خوشی کی بات ہے۔ یہ ہماری اقتصادی اصلاحات اور میک ان انڈیا کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کا بھی ثبوت ہے۔
Article 370: جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے پانچ سال مکمل
آج ہم ہندوستان کی پارلیمنٹ کے آرٹیکل 370 اور 35(A) کو منسوخ کرنے کے فیصلے کے 5 سال کا جشن منا رہے ہیں، جو ہمارے ملک کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ تھا۔ یہ جموں و کشمیر اور لداخ میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز تھا۔
Conference of Governors at Rashtrapati Bhavan : صدرجمہوریہ نے گورنروں کی کانفرنس کا کیا افتتاح، پی ایم مودی اور امت شاہ نے کی شرکت
اپنے خطاب میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے گورنروں پر زور دیا کہ وہ مرکز اور ریاست کے درمیان ایک مؤثر پل کا کردار ادا کریں اور لوگوں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ اس انداز میں بات چیت کریں کہ جو لوگ پسماندہ ہیں ان کا ساتھ دیں۔
New Parliament Roof Leakage: پہلی ہی بارش میں پارلیمنٹ کی چھت کیوں ٹپکنے لگی؟ اپوزیشن نے سوال اٹھائے تو سی پی ڈبلیو ڈی نے بتائی یہ وجہ
محکمہ نے کہا، "سخت گرمی اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے لوک سبھا کی اسکائی لائٹ پر لگے شیشے میں موجود سلیکون تباہ ہو گیا، جس سے یہ معمولی مسئلہ پیدا ہوا، اسے فوری طور پر حل کر لیا گیا۔
Himachal Cloudburst: ہماچل میں بادل پھٹنے کے بعد پی ایم مودی خود کر رہے ہیں نگرانی، افسران کو دی یہ ہدایات
سابق سی ایم جے رام ٹھاکر نے سوشل میڈیا پر لکھا، "گزشتہ رات شدید بارش کی وجہ سے ضلع منڈی میں تھلٹوکھوڑ کے قریب راجمان گاؤں میں جان و مال کا نقصان ہوا ہے اور نرمنڈ کے تحت سمیج، بگی پل علاقوں میں کئی عمارتیں اور مکانات بہہ گئے ہیں اور کئی لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں۔ مجھے خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔
Vietnams PM Pham Minh Chinh In India: ‘وزیر اعظم مودی کے زیر قیادت ہندوستان دنیا کی 5ویں سے بڑی معیشت بن گیا ہے ،ویتنام کے پی ایم کا بیان
دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے ویتنام میں آرمی سافٹ ویئر پارک کا افتتاح کیا۔ اپنے ویتنام کے ہم منصب سے ملاقات کے بعد پی ایم مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ویتنام کے پی ایم کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
دیویندر فڑنویس بنیں گے بی جے پی کے نئے صدر؟ وزیراعظم مودی سے ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کو مل رہی ہے تقویت
بی جے پی ہائی کمان اس وقت جے پی نڈا کی جگہ پارٹی کواب نئے صدرکی تلاش میں مصروف ہے۔ اس سے متعلق پارٹی میں لمبے وقت سے غوروخوض جاری ہے۔
PM Modi praise Anurag Thakur Speech: پی ایم مودی کو انوراگ ٹھاکر کا خطاب آیا پسند، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا انڈیا الائنس کی گندی سیاست کوبے نقاب کرنے والی تقریر
پی ایم مودی نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر منگل کی شام لوک سبھا میں انوراگ ٹھاکر کا خطاب پوسٹ کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا، "میرے نوجوان اور پرجوش ساتھی انوراگ ٹھاکر کی بات ضرور سنی جائے، انہوں نے حقائق کو شاندار انداز میں پیش کرکے انڈی اتحاد کی گندی سیاست کو بے نقاب کیاہے۔
CII Conference: ’’میری تیسری مدت کار میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنے گا ہندوستان‘‘، پی ایم مودی نے سی آئی آئی کانفرنس سے خطاب
سی آئی آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ 2014 میں 1 کروڑ روپے کمانے والے MSMEs کو فرضی ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا اور اب 3 کروڑ روپے کمانے والے MSME بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔





