Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

ہریانہ میں کل 90 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ یہاں پرکسی بھی پارٹی کو اکثریت کے لئے 46 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔ یہاں پر 10 سالوں سے بی جے پی کی حکومت ہے۔ اس الیکشن میں کانگریس-بی جے پی میں سخت مقابلہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ان زبانوں کو کلاسیکی زبانوں کا درجہ دیئے جانے پر 'ایکس' پر ایک کے بعد ایک کئی پوسٹ کر کےخوشی کا اظہار کیا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ آج کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا سب سے بڑا فیصلہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور متوسط ​​طبقے کے لوگوں کو خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے سے متعلق ہے۔

 وزیراعظم نریندر مودی نے ہریانہ اسمبلی الیکشن کی تشہیر کے آخری دن ایکس پر یکے بعد دیگرے 6 پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہریانہ کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کیسے کانگریس کے لیڈران آپس میں لڑ رہے ہیں۔ یہ حال تب ہے، جب یہ اپوزیشن میں ہیں۔ ہریانہ کے لوگوں کو اس بات سے بھی چوٹ پہنچ رہی ہے کہ دہلی اور ہریانہ میں بیٹھے دو خاص پریواروں کے اشارے  پر پورے ہریانہ کی توہین ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے ہزاری باغ میں تبدیلی مہارالی سے بھی خطاب کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے اپوزیشن پر شدید حملہ کیا۔

سوچھ بھارت مشن کے 10 سال مکمل ہونے پر مختلف عالمی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے۔ رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح سوچھ بھارت مشن نے وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں بہتر صفائی ستھرائی کے ذریعہ ہندوستان کو نمایاں طور پر تبدیل کیا ہے۔

تقریباً دو سال قبل انہوں نے ریسلنگ مہاسنگھ کے صدر کے خلاف محاذ کھولا تھا۔ انہوں نے اور کئی خواتین پہلوانوں نے اس وقت کے چیف برج بھوشن شرن سنگھ پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ اس کے بعد اس کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور مہینوں تک دھرنے پر رہی۔

پی ایم مودی نے کہا کہ آج ہم سوچھ بھارت کے 10 سال مکمل کر رہے ہیں، جو کہ ہندوستان کو صاف ستھرا بنانے اور صفائی کی بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کی ایک اہم اجتماعی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا، ''میں ان تمام لوگوں کو پرنام کرتا ہوں جنہوں نے اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے کام کیا ہے۔ ،

آپ کو بتاتے چلیں کہ مہاتما گاندھی 2 اکتوبر 1869 کو گجرات کے پوربندر میں پیدا ہوئے تھے۔ انگریزوں کے خلاف ان کی جدوجہد آج بھی تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نیتن یاہو کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا، مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات کی۔