PM Modi Jordan Visit: وزیراعظم مودی کا اردن دورہ، توانائی، آبی وسائل کے انتظام، ثقافت، وراثت کے تحفظ اور ڈیجیٹل تعاون سمیت کئی اہم معاہدے طے پائے
وزیراعظم نریندر مودی نے بتایا کہ اردن کے تاریخی مقام پیٹرا اور بھارت کے ایلورہ غاروں کے درمیان ٹوئننگ معاہدہ وراثت کے تحفظ، سیاحت کے فروغ اور تعلیمی تبادلے کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ثقافتی تبادلہ پروگرام کی تجدید، جو 2025 سے 2029 تک مؤثر رہے گی،
Sanjay Saraogi Appointed New Bihar BJP President: کونسلر سے صوبائی صدر تک کا سفر، جانئے کون ہیں سنجے سراوگی، جن کو ملی بہار بی جے پی کی باگ ڈور
بھارتیہ جنتا پارٹی نے بہار میں تنظیمی سطح پر ایک بڑا اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے دربھنگہ صدر اسمبلی حلقے سے رکنِ اسمبلی سنجے سراوگی کو بہار بی جے پی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا ہے۔ اس تقرری کا اعلان پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون سنگھ نے پیر کے روز کیا۔ پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کی منظوری سے یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔
Nitin Nabin Appointment Inside Story: بی جے پی کے ’نتن نبین‘ تجربے پر کیسے لگی آر ایس ایس کی مہر؟ تین وجوہات کی مکمل کہانی
بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے تنظیمی ڈھانچے میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے بہار حکومت کے وزیر نتن نبین کو پارٹی کا قائم مقام قومی صدر مقرر کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ سوال شدت سے اٹھا کہ آخر بی جے پی کے اس ’نبین تجربے‘ پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی منظوری کیسے حاصل ہوئی۔
BJP MP Kangana Ranaut On Anti-Modi Slogans: ’یہ کس طرح کی سیاست ہے؟‘ وزیر اعظم مودی کے خلاف متنازع نعرے بازی پر کنگنا رناوت کا سخت ردِعمل
وزیر اعظم مودی کے خلاف کی گئی متنازع اور توہین آمیز نعرے بازی کا معاملہ سیاسی حلقوں میں تیزی سے گرماتا جا رہا ہے۔ اس واقعے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں نے سخت اعتراض درج کرایا ہے اور ذمہ دار افراد سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ اب رکنِ پارلیمان اور اداکارہ کنگنا رناوت بھی اس معاملے پر کھل کر سامنے آ گئی ہیں اور انہوں نے اس طرح کی سیاست کو نہایت افسوسناک قرار دیا ہے۔
Today History: کب پہلی بار نظر آیا تھا ’مودی میجک‘، جانئے وزیر اعظم مودی کے لیے کیوں خاص ہے 15 دسمبر؟
آج سے ٹھیک 23 برس قبل، 15 دسمبر 2002 کا دن بھارتی سیاست کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن موڑ کے طور پر درج ہو گیا۔ یہی وہ دن تھا جب پہلی بار عوامی سیاست میں ’مودی میجک‘ کی اصطلاح سنجیدگی سے استعمال کی جانے لگی۔ گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج نے نہ صرف ریاست کی سیاسی سمت بدل دی بلکہ نریندر مودی کو ایک ایسے مضبوط عوامی لیڈر کے طور پر قائم کر دیا، جن کا اثر آگے چل کر قومی سیاست تک پہنچا۔
BJP Secures Political Dominance in 2025: بی جے پی نے 2025 میں قائم کیا سیاسی غلبہ، جنوبی بھارت میں پہلی بڑی جیت
بھارتی سیاست کی تاریخ میں سال 2025 بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی قیادت میں این ڈی اے کے لیے غیر معمولی کامیابیوں کا سال ثابت ہوا ہے۔ دہلی کی اقتدار واپسی سے لے کر بہار میں زبردست انتخابی جیت اور اب جنوبی بھارت میں تاریخی پیش رفت تک، بی جے پی نے ایسی سیاسی برتری قائم کی ہے جس نے حزبِ اختلاف کی حکمت عملیوں کو کمزور کر دیا ہے۔
PM Modi Condoles Death Of PG Baruah: وزیراعظم مودی نے پی جی بروآ کے انتقال پر کیا افسوس کا اظہار، کہا- ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
وزیراعظم مودی نے پی جی بروآ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی دنیا میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے لکھا کہ آسام ٹریبیون گروپ کے ایڈیٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر پی جی بروآ کے انتقال سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
PM Modi, Amit Shah birthday wishes to Rajasthan CM Bhajanlal Sharma: وزیراعظم مودی،امت شاہ ودیگر لیڈروں نے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما کو سالگرہ پر دی مبارکباد
2023 کے اسمبلی انتخابات میں وہ پہلی مرتبہ سانگانیر اسمبلی حلقے سے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے اور اسی کے ساتھ غیر متوقع طور پر وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے منتخب کیے گئے،
PM Modi, Amit Shah pay tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: ملک کو ایک لڑی میں پرو دیا، سردار پٹیل کی برسی پر وزیر اعظم مودی، امت شاہ اور دیگر لیڈروں نے پیش کی خراج عقیدت
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا،“ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 75ویں برسی پر میرا سادر نمن۔ انہوں نے ملک کو ایک لڑی میں پرونے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ ایک مضبوط اور متحد بھارت کی تعمیر میں ان کا بے مثال کردار احسان مند قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔”
PM Visit to Jordan, Ethiopia, and Oman: پی ایم نریندر مودی اردن، ایتھوپیا اور عمان کے دورے پر روانہ، مودی کا کسی افریقی ملک کا پہلا دورہ
اردن اور عمان کے درمیان سفر کے دوران وزیراعظم مودی ایتھوپیا بھی جائیں گے، جو ان کا اس افریقی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔ ایتھوپیا میں وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جہاں وہ بھارت کو ’مدر آف ڈیموکریسی‘ کے طور پر پیش کرتے ہوئے بھارت-ایتھوپیا شراکت داری کی اہمیت اور گلوبل ساؤتھ کے لیے اس کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔





