PM Modi Speaks With UAE President: ایران جنگ کے درمیان وزیراعظم مودی نے یو اے ای کے صدر سے کی فون پر بات، عید کی پیشگی مبارکباد، آبنائے ہرمز کے تحفظ پر کیا تبادلہ خیال
وزیراعظم نے بتایا کہ بات چیت میں ہندوستان نے یو اے ای پر ہونے والے حالیہ حملوں کی سخت مذمت کی، جن میں نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان ہوا بلکہ شہری بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ وزیراعظم نے خطے میں امن، استحکام اور سیکیورٹی کی جلد بحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔
Middle East Crisis: فن لینڈ کے صدر نے بھارت سے مغربی ایشیا میں فوری سیز فائر کرانے کی اپیل کی
فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب نے بھارت سے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فوری سیز فائر کی ضرورت ہے تاکہ اس علاقے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور عدم تحفظ کے ماحول کو قابو میں لایا جا سکے۔
Varun Gandhi Meets PM Modi: ورون گاندھی کی سیاسی واپسی؟ خاندان کے ہمراہ وزیراعظم سے کی ملاقات، کہا ’آپ قوم کے سچے محافظ‘
ورون گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کا محافظ قرار دے کر واضح کیا کہ وہ پارٹی اور حکومت میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ جلد ہی انہیں پارٹی یا حکومت میں کوئی اہم ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔
Eknath Shinde Meets PM Modi: ایکناتھ شندے کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات، مڈل ایسٹ جنگ سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
ایکناتھ شندے نے راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ خلیجی ممالک میں جنگ جیسے حالات کے دوران وہ بھارت میں جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کر سیاست کر رہے ہیں۔ شندے نے کہا کہ کچھ لوگ ہیڈ لائن بنانے کے لیے پاکستان کی بات کرتے ہیں۔
Odisha Governor-Madhya Pradesh CM Meets PM Modi: اڈیشہ کے گورنر اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ نے کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، ریاستی ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
اڈیشہ کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو کمبھم پتی اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے پیر کو نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کی تصاویر وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہیں۔
PM Modi Announced Compensation: “یہ حادثہ نہایت دردناک ہے..”، کٹک اسپتال آتشزدگی پر وزیر اعظم مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے معاوضے کا کیا اعلان
کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال کے آئی سی یو میں آدھی رات کے وقت لگی آگ میں دم گھٹنے سے 10 مریضوں کی موت ہو گئی۔ وزیر اعظم مودی نے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ مانجھی نے مرنے والوں کے اہلِ خانہ کو 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
Jairam Ramesh Takes a Dig at Foreign Policy: خارجہ پالیسی پر جے رام رمیش کا طنز، کہا- چابہار پروجیکٹ کو نیا بتا کر پیش کر رہی ہے بی جے پی حکومت
سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ اکتوبر 2014 میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے اپنی پرانی روایت کے مطابق ڈاکٹر منموہن سنگھ کی چابہار پہل کو نئے انداز میں پیش کیا اور اسے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کا حصہ بتایا۔
Modi Govt ‘Most Active’ Regarding Safety of Citizens: بیرون ملک بسے اپنے شہریوں کی حفاظت کے معاملے میں مودی حکومت سب سے زیادہ ایکٹیو
بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بیرونِ ملک مقیم بھارتی شہریوں کی حفاظت اور فلاح ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ایسے حالات سے غافل نہیں رہ سکتے جو ان پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
PM Modi Writes To Speaker Om Birla: ’ایوان میں کوئی بھی قواعد سے بالاتر نہیں‘، وزیر اعظم مودی نے اسپیکر اوم برلا کے صبر اور غیر جانبداری کی تعریف کی
وزیر اعظم مودی کے خط کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ وزیر اعظم کا پیغام دراصل پارلیمانی جمہوریت کی ان اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو بھارت کے آئینی نظام کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی اصل روح یعنی مکالمہ، دلیل اور باہمی مشاورت پر یقین رکھا ہے اور یہی اصول جمہوریت کو مضبوط بناتے ہیں۔
PMEGP Scheme Benefits: مودی حکومت کی اس اسکیم سے کرشنا آشیش بنے خود روزگار کی مثال، دوسروں کو بھی دے رہے ہیں روزگار
ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (PMEGP) لوگوں کے لیے ایک نعمت ثابت ہو رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی اس اہم اسکیم کا فائدہ اٹھا کر نوجوان اپنے مستقبل کو نئی سمت دے رہے ہیں۔





