Independence Day 2023: دس سال کا حساب،ہزار سال کا خواب، مہنگائی ،منی پور اور تشدد پر اپوزیشن کو جواب، لال قلعہ سے 90 منٹ کا پی ایم مودی کا خطاب
میں آپ میں سے آتا ہوں، میں آپ کے بیچ سے نکلا ہوں، میں آپ کےلیے جیتا ہوں۔ اگر مجھے خواب بھی آتا ہے، تو آپ کے لیے آتا ہے، اگر میں پسینہ بھی بہاتا ہوں تو آپ کےلیے بہاتا ہوں، اس لیے نہیں کہ آپ نے مجھے ذمہ داری دی ہے، میں اس لیے کررہاہوں کہ آپ میرے پریوار جن ہیں اور آپ کے خاندان کےممبر کے ناطے میں آپ کے کسی دکھ کو دیکھ نہیں سکتا ہوں۔
PM Speech: ‘منی پور میں امن ہے تو امپھال سے تقریر کریں’، پی ایم مودی نے ریاست میں امن کی بات کی تو کانگریس لیڈر نے دیا چیلنج
وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ پر اپنے خطاب میں خاندانی سیاست پر بھی حملہ کیا۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ وزیر اعظم کو قومی دن اور سیاسی تقریب میں فرق نہیں معلوم۔
In my third term, India will be among the top three economies: میری تیسری مدت کار میں ہندوستان دنیا کی ٹاپ3 معیشت میں ہوگا: پی ایم مودی
ہماری پہلی میعاد کے آغاز میں ہندوستان عالمی معیشت میں دسویں نمبر پر تھا۔ جب آپ نے مجھے پی ایم کے بطور ذمہ داری دی تب ہم دس نمبر پر تھے۔ دوسری مدت میں، ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئی ۔اور آج بین الاقوامی ایجنسیاں بھی کہہ رہی ہیں کہ ہندوستان میں انتہائی غربت بھی ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔