Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Address

وزیر اعظم مودی نے منگل کے روز نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں منعقدہ بھارت-یورپی یونین بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت اور یورپی یونین کے تعلقات کو ایک نئے عہد کی شروعات قرار دیا۔

وزیر اعظم مودی نے میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں نہ صرف انہیں نیک خواہشات دیں بلکہ ریاست میگھالیہ کے عوام کی امیدوں اور توقعات کو پورا کرنے کے لیے کی جا رہی ان کی مسلسل کوششوں کی بھرپور ستائش بھی کی۔

وزیر اعظم مودی نے پیر کے روز قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع نیشنل وار میموریل پہنچ کر 77ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا باضابطہ آغاز کیا۔ انہوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم مودی نے ایک بار پھر یومِ جمہوریہ کے موقع پر پروٹوکول سے ہٹ کر عوام سے براہِ راست ملاقات کی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔ 77ویں یومِ جمہوریہ کی شاندار تقریب کے اختتام کے بعد وزیر اعظم مودی سرکاری ضوابط سے الگ ہو کر کرِتویہ پتھ پر کافی فاصلے تک پیدل چلتے ہوئے نظر آئے۔

وزیراعظم مودی نے 2026 کے پہلے ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک کے نوجوانوں اور اسٹارٹ اپس کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بن چکا ہے۔

وزیراعظم مودی نے اتوار کو ’من کی بات‘ کے 130ویں قسط میں ملک کے نوجوانوں کی جانب سے چلائی جانے والی صفائی مہم کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صفائی ہمیشہ ہماری زندگی اور ترقیاتی منصوبوں کا ایک اہم حصہ رہی ہے اور آج ملک کے نوجوان اپنے شہروں اور گاؤں کو صاف رکھنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 2026 کے پہلے ’من کی بات‘ پروگرام میں اسٹارٹ اپ انڈیا کی دس سالہ کامیاب سفر، صنعتوں میں معیار کی اہمیت اور عوامی شراکت کی طاقت پر خصوصی زور دیا۔

قومی یومِ رائے دہندگان کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ صرف ایک آئینی حق ہی نہیں بلکہ ہر شہری کا اہم فریضہ بھی ہے۔

مودی حکومت نے دیہی بھارت کی ترقی کو نئی رفتار دینے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ مرکز کی جانب سے وزیر اعظم گرام سڑک یوجنا۔IV کے تحت ملک بھر کے دیہی علاقوں میں 10 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑک منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعظم مودی نے جمعہ کو کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور این ڈی اے کے انتخابی مہم کی باضابطہ شروعات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ترقی، شفاف طرزِ حکمرانی اور ماہی گیر طبقے کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی-این ڈی اے عوام کو بہتر شہری سہولیات اور ایک روشن مستقبل فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔