Budget Session 2026: وزیراعظم مودی نے بجٹ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا- ’یہ بجٹ موجودہ دور کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والا ہے‘
وزیراعظم نریندر مودی نے 2026-27 کے بجٹ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ موجودہ دور کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والا ہے۔ انہوں نے مالیاتی وزیر نرملہ سیتارمن کو کامیاب بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور اسے تاریخی قرار دیا۔
India-EU Free Trade Agreement: ’وکست بھارت‘ کے وژن کو نئی رفتار، وزیر اعظم مودی نے بھارت-یورپی یونین تجارتی معاہدے کو تاریخی قرار دیا، روزگار کے نئے دروازے کھلنے کی امید
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے کو تاریخی اور تبدیلی لانے والا قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ملک کی معیشت کو نئی سمت دے گا، منڈیوں کا دائرہ وسیع کرے گا اور لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
Kolkata Fire Tragedy: کولکتہ آتشزدگی معاملہ: وزیر اعظم مودی کا جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کو دو، دو لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے آنندپور علاقے میں پیش آنے والے خوفناک آتشزدگی کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے، جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ اس دلخراش سانحے پر وزیر اعظم مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
Mahatma Gandhi Death Anniversary: مہاتما گاندھی کی 78ویں برسی: وزیر اعظم مودی نے پیش کیا خراج عقیدت، کہا- ’باپو کے نظریات کرتے رہیں گے ہماری رہنمائی‘
ملک نے جمعہ کے روز راشٹر پتا مہاتما گاندھی کی 78ویں برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں واقع گاندھی اسمرتی میں منعقدہ پرارتھنا سبھا میں شرکت کی اور باپو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی زندگی آج بھی لاکھوں انسانوں کے لیے امید، حوصلے اور اخلاقی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
Sudan Foreign Minister Praised PM Modi Leadership: سوڈان کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت کو سراہا، ہندوستانی عوام کو دی مبارکباد
سوڈان کے وزیر خارجہ محی الدین سلیم احمد ابراہیم دوسری بھارت-عرب وزرائے خارجہ میٹنگ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچے ہیں۔ خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی کھل کر تعریف کی اور بھارت کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔
PM Modi parliament budget session address: منصوبے فائلوں میں نہیں بلکہ ‘زندگی’ میں نظر آنے چاہییں؛ بجٹ سے پہلے وزیراعظم مودی کا میڈیا کے سامنے خطاب
پارلیمنٹ کے اجلاس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’ریفارم، پرفارم، ٹرانسفارم‘‘ ان کی حکومت کی شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت رکاوٹوں کا نہیں بلکہ حل پیش کرنے کا ہے۔ وزیراعظم نے بھارت-یورپی یونین معاہدے پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Ajit Pawar Plane Crash: وزیراعظم مودی نے اجیت پوار کے انتقال پر شرد پوار سے کی بات، آخری رسومات میں ہو سکتے ہیں شامل
بارامتی کے قریب ہونے والے ایک درد ناک طیارہ حادثے میں مہاراشٹر کے سینئر لیڈر اجیت پوار جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے شرد پوار سے بات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔ اجیت پوار کی آخری رسومات جمعرات کو بارامتی میں ادا کی جائیں گی۔ امکان ہے کہ وزیراعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی اس میں شامل ہوں گے۔
WINGS India 2026: ونگس انڈیا 2026 میں وزیر اعظم مودی کا خطاب- ’ایک دہائی میں ہوا بازی کے شعبے میں تاریخی تبدیلی آئی‘
وزیر اعظم مودی نے بدھ کے روز تلنگانہ کے حیدرآباد میں منعقدہ ’ونگس انڈیا 2026‘ پروگرام سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے ہوابازی شعبے میں ہونے والی پیش رفت اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہوا بازی کی صنعت کا اگلا مرحلہ امیدوں سے بھرپور ہے اور بھارت ایک اہم عالمی کھلاڑی کے طور پر ابھر رہا ہے۔
PM Modi NCC Rally: بھارتی نوجوانوں کی صلاحیتوں اور اقدار پر دنیا کو بھروسہ، محنتی اور پیشہ ور ہونے کی وجہ سے بڑھی مانگ: وزیراعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے بدھ کے روز نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی نوجوانوں کی تعریف کی اور کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھارتی نوجوانوں کی مانگ بہت زیادہ ہے۔
Arya Vaidya Sala: ’’آیوروید کے تحفظ اور فروغ میں ادارے کا نمایاں کردار‘‘ آریہ ویدیہ شالہ کے صد سالہ جشن سے وزیراعظم مودی کا خطاب
وزیراعظم مودی کا کہنا ہے کہ آریہ ویدیہ شالہ صدیوں پرانی بھارتی طبی روایت کی زندہ مثال ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آیوروید کبھی کسی ایک دور یا کسی مخصوص خطے تک محدود نہیں رہا۔ ہر زمانے میں اس قدیم طبی نظام نے زندگی کو سمجھنے، توازن قائم کرنے اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کا راستہ دکھایا ہے۔





