Bharat Express DD Free Dish

petition dismissed

سپریم کورٹ نے اجمیر کے نظام الدین کالونی میں واقع 200 سال پرانی تکیہ مسجد کے بارے میں دائر درخواست مسترد کر دی، جس میں مہاکال مندر کے ساتھ واقع پارکنگ کی جگہ کی توسیع کے لیے مسجد کو گرائے جانے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

ملک کی تمام عمارتوں کوزلزلے سے محفوظ بنانے سمیت دیگر مطالبات کے سلسلے میں دائر درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وہ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے ایک عیسائی فوجی افسر سیموئل کملیسن کی برطرفی کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ایک سیکولر اور نظم و ضبط رکھنے والی فورس ہے، جس میں حکم عدولی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ چیف جسٹس سوریا کانت نے تبصرہ کیا کہ ان کے رویّے نے سپاہیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔

فلسطین میں مردہ پائے گئے انڈین فارن سروس کے افسر مکل آریا کی موت کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کو دہلی ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔

سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں یہ فلم دیکھی ہے اور فلم دیکھنے کے بعد وہ اندرسے دہل گئے تھے کیونکہ فلم میں ایک مخصوص فرقے کے خلاف نفرت آمیز مناظر دکھائے گئے ہیں