Bharat Express DD Free Dish

PCB

کولس کو ابتدائی طور پر 2017 میں آزمائشی بنیادوں پر پاکستان خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد پاکستان ویمنز کی جانب سے نیوزی لینڈ کو ایک میچ میں شکست دینے کے بعد انہیں دو سال کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔ انہیں یہ کام اس شرط پر دیا گیا تھا کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔

 ہارون رشید کی جگہ حال ہی میں انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیف سلیکٹربنایا گیا ہے۔ انہوں نے ایشیا کپ اورافغانستان کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا سلیکشن کیا۔

پاکستان کرکٹ نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انضمام الحق پی سی بی کے نئے چیف سلیکٹر ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

Pakistan Cricket Team: آئندہ ورلڈ کپ سے متعلق ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اپنی ٹیم کو ہندوستان بھیجنے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ اس سے متعلق ابھی انہیں پاکستانی حکومت کے فیصلے کا انتظار ہے۔

بی سی سی آئی اور پی سی بی ہائی برڈ پر متفق ہوگئے ہیں۔ وہیں جمعہ کے روز ایشیا کپ 2023 کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔ اب فینس کی نگاہیں ہندوستان-پاکستان پر مرکوز ہوں گی۔

بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ اور پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد پاکستانی میڈیا میں یہ خبریں دیکھنے کو ملیں کہ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان کے دورے پر جائیں گے۔

آئندہ ایشیا کپ کے شیڈول کے اعلان میں ہو رہی تاخیر سے متعلق ڈربن میں آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ سے پہلے بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ اور پی سی بی سربراہ ذکا اشرف کے درمیان ایک غیر رسمی بات چیت ہوئی۔

ICC ODI World Cup 2023: ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے پاکستانی ٹیم کے ہندوستان آنے کا تنازعہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اب وہاں کے وزیرکھیل احسان مزاری نے فساد تک کا ذکر کردیا ہے۔ ایسے میں اب بی سی سی آئی اور پی سی بی آمنے سامنے آسکتے ہیں۔

ICC ODI World Cup 2023: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال ہندوستان میں ہونے والے عالمی کپ 2023 کے دو میچوں کے انعقاد کے مقام میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن پی سی بی کے اس مطالبہ کو بی سی سی آئی اور آئی سی سی نے مسترد کردیا ہے۔

ICC World Cup 2023 Schedule: آئی سی سی کی طرف سے آئندہ عالمی کپ کے شیڈول کا اعلان 27 جون کو کیا جاسکتا ہے۔ اس سے ٹھیک 100 دن بعد 5 اکتوبر کو میگا ایونٹ کی شروعات ہوسکتی ہے۔