Bharat Express

Opposition Meet

اپوزیشن کی اس میٹنگ میں ایک طرف جہاں نام پر حتمی فیصلہ کیا گیا وہیں دوسری جانب کوآرڈینیشن کمیٹی، سیکریٹریٹ اور مشترکہ مہم پر بھی بات کی گئی ۔ اس دوران یہ طے کیا گیا کہ تین کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ ایک کامن مینمم ایجنڈے کیلئے ذیلی کمیٹی۔ دوسری انتخابی مہم کیلئے ذیلی کمیٹی اورتیسری رابطہ کمیٹی بنائی جائے گی۔

اپوزیشن اتحاد کی پہلی میٹنگ کا مثبت اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ پہلی میٹنگ میں 15 پارٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی تھی اور اس کا مثبت نتیجہ یہ نکلا کہ آئندہ ہونے والی میٹنگ میں قریب دو درجن پارٹیوں کے سربراہان شرکت کرنے والے ہیں ۔

Lok Sabha Elections 2024: پٹنہ میں چل رہی اپورزیشن جماعتوں کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ اس میٹنگ میں اپوزیشن کی 15 سیاسی جماعتوں کے 30 سے زیادہ لیڈران نے حصہ لیا۔

جے ڈی یو کے سربراہ لالن سنگھ نے کہا کہ اپوزیشن کی یہ میٹنگ اب 23 جون کو پٹنہ میں ہوگی۔ اس پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔ یہ میٹنگ 2024 کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی اور ملک بی جے پی سے پاک ہوگا۔