Violation of the Code of Conduct PM Speech: ’ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، انتخابی تقریر‘، وزیر اعظم مودی کے قوم سے خطاب پر اپوزیشن کا سخت حملہ
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ہفتہ کو قوم سے کیے گئے خطاب پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت حملہ کیا ہے۔ اپوزیشن نے اسے ’’مایوسی میں دی گئی انتخابی تقریر‘‘ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نشریات کے اخراجات کو بی جے پی کے انتخابی خرچ میں شامل کیا جائے۔
PM Modi in Address to Nation: خواتین ریزرویشن اور حدبندی بل پر وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب، اپوزیشن پر گمراہ کن مہم چلانے کا الزام
وزیراعظم نے کہا کہ 2029 کے انتخابات میں خواتین کو ان کا حق دینے کی کوشش کی جا رہی تھی، مگر اپوزیشن کے رویے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کی خواتین اس سب کو دیکھ رہی ہیں اور وقت آنے پر فیصلہ کریں گی۔
Amit Shah slams Rahul Gandhi: ’’ہم نے کانگریس سے 15 گنا زیادہ اناج ایم ایس پی پر خریدا‘‘ وزیرداخلہ امت شاہ کا راہل گاندھی پر پلٹ وار
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب راہل گاندھی نے بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے میں ایم ایس پی کو حکومت پر اپنی تنقید کا مرکزی نکتہ بنایا تھا، خاص طور پر بھارت-امریکہ عبوری تجارتی معاہدے کے تناظر میں۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا تھا کہ یہ معاہدہ کسانوں کے ساتھ ’غداری‘ ہے جس سے سرکاری خریداری کا نظام کمزور ہو سکتا ہے اور ایم ایس پی و بونس میں کمی آسکتی ہے۔
Rahul Gandhi’s after India-US deal: ’’وزیراعظم سمجھوتہ کر چکے ہیں‘‘ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے پر راہل گاندھی کے سنگین الزامات
جب صحافیوں نے پوچھا کہ وہ وزیراعظم کو ’’سمجھوتہ شدہ‘‘ کیوں مانتے ہیں تو راہل گاندھی نے امریکہ میں گوتم اڈانی کے خلاف مبینہ مقدمے اور ایپسٹین فائلز کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا: ’’امریکہ میں اڈانی جی پر جو کیس ہے، دراصل وہ مودی جی پر کیس ہے۔ اس کے علاوہ ایپسٹین فائلز میں ایسی کئی باتیں ہیں جو ابھی تک امریکہ نے عام نہیں کی ہیں۔ ان دونوں معاملات کی وجہ سے شدید دباؤ ہے۔ یہی دو بڑے پریشر پوائنٹس ہیں۔ ملک کو یہ حقیقت سمجھنی چاہیے۔‘‘
Rahul Gandhi hits out at government: سابق آرمی چیف کے موقف سے حکومت اتنی خوفزدہ کیوں؟ لوک سبھا تعطل پر راہل گاندھی کا سخت حملہ
راہل گاندھی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’جنرل نرونے کی یادداشت شائع نہیں ہونے دی جا رہی، سچ سامنے آیا تو مودی اور راج ناتھ سنگھ کی حقیقت عوام پر عیاں ہو جائے گی۔‘‘ چین کے ساتھ سرحدی تنازع، قومی سلامتی اور سابق آرمی چیف کی غیر مطبوعہ یادداشت کے حوالے سے پیدا ہونے والا یہ تنازع آنے والے دنوں میں سیاسی درجہ حرارت کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
BJP is on a mission to make fake votes: ’’بی جے پی جعلی ووٹ بنانے کے مشن پر ہے‘‘ ایس آئی آر کے دوران 2 کروڑ 89 لاکھ ووٹروں کے نام خارج ہونے پر اکھلیش یادو کا سخت ردعمل
ووٹروں کے ناموں کی بڑے پیمانے پر کٹوتی نے اتر پردیش کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک طرف الیکشن کمیشن اسے انتظامی اور قانونی عمل قرار دے رہا ہے، تو دوسری طرف اپوزیشن اسے سیاسی سازش بتا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ معاملہ ریاستی سیاست میں مزید بحث کا موضوع بن سکتا ہے۔
BJP Congress & AIMIM Alliance: اقتدار کے لیے بی جے پی نے کہیں کانگریس تو کہیں اے آئی ایم آئی ایم سے ملایا ہاتھ، شندے گروپ نے بتایا ’’غیراخلاقی اتحاد‘‘
مہاراشٹر کی بلدیاتی سیاست میں نظریات پس پشت، اقتدار کے لیے غیر متوقع اتحادوں پر سیاسی ہلچل، حالیہ نگر پریشد انتخابات میں اکولا ضلع کی اکوٹ نگر پریشد اور تھانے کی امبرناتھ نگر پریشد میں واضح اکثریت نہ ملنے کے بعد بی جے پی نے اقتدار کے حصول کے لیے کہیں کانگریس اور کہیں AIMIM سے اتحاد کر لیا۔
BJP government has Bangla-birodhi mindset: بی جے پی کی گہری ’بنگلہ مخالف‘ ذہنیت نے بنگال کو محرومی میں دھکیل دیا، ٹی ایم سی لیڈر چندریما بھٹاچاریہ نے لگایا بڑا الزام
ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی گہری جڑوں والی ’بنگلہ مخالف ذہنیت‘ نے مغربی بنگال کو شدید محرومی میں مبتلا کر دیا ہے۔ٹی ایم سی نے مرکز پر تقریباً دو لاکھ کروڑ روپے روکنے کا الزام عائد کیا اور وزیر اعظم کے بیانات کو ’مگرمچھ کے آنسو‘ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
Ideology of Manusmriti will destroy nation: منو اسمرتی کا نظریہ ملک کو تباہ کر دے گا، ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی اور وزیراعظم پر آئین ختم کرنے کی کوشش کا لگایا الزام
کانگریس کی یہ ریلی ایسے وقت میں منعقد ہوئی ہے جب پارٹی مبینہ الیکشن میں بے ضابطگیوں، ’ووٹ چوری‘ اور اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے خلاف اپنی مہم تیز کر چکی ہے۔ ریلی سے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی سینئر لیڈروں نے خطاب کیا۔
Priyanka Gandhi challenges BJP: وزیراعظم مودی اور امت شاہ پر نہیں رہا لوگوں کا بھروسہ، پرینکا گاندھی نے کیا بی جے پی کو منصفانہ الیکشن لڑنے کا چیلنج، ’ووٹ چوری‘ کا الزام دہرایا
کانگریس کی اس ریلی کو پارٹی نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا حصہ قرار دیا ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ ’ووٹ چوری‘ اور SIR کے معاملے پر یہ مہم مزید تیز کی جائے گی اور بی جے پی حکومت کو عوام کے سامنے جواب دہ بنایا جائے گا۔





