Bharat Express DD Free Dish

Opposition Alliance

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 16 ستمبر کو ہوگی اور پھر اگلے دن توسیعی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔ توسیعی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ورکنگ کمیٹی کے تمام اراکین کے علاوہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اور دیگر کئی سینئر لیڈران شرکت کریں گے

انڈیا اتحا د کی  ریلی میں مہنگائی، بے روزگاری اور بی جے پی کی بدعنوانی کے مسائل کو زوروں سے اٹھایا جائے گا۔ ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ انڈیا اتحاد کا کوئی لیڈر چند میڈیا گروپس کے اینکرز کے شوز میں شرکت نہیں کرے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ جب بھی انہوں نے یا ان کی پارٹی نے اڈانی مسئلہ یا سرمایہ داری کا مسئلہ اٹھایا ہے تو پی ایم مودی توجہ ہٹانے کی حکمت عملی کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا، "انڈیا کے نام پر اپوزیشن اتحاد نے حکومت میں خوف پیدا کر دیا ہے۔"

انڈیا اتحاد کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ پوار نے اتحاد کے پیچھے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے اور اس مخمصے کو ختم کر دیا ہے جس کا وہ پچھلے کچھ دنوں سے اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے سامنا کر رہے تھے۔ ایسے میں اتحاد میں شامل لیڈران بھی کسی بھی طرح پوار کو ناراض کرکے دوبارہ اسی مخمصے میں پڑنے کی صورتحال پیدا نہیں کرنا چاہیں گے

 اپوزیشن اتحاد انڈیا کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کار نے کہا کہ کوئی ٹھکانہ نہیں ہے کہ الیکشن وقت سے پہلے ہوسکتا ہے۔ اس لئے ہمیں الرٹ رہنا ہوگا۔

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ اس ملک کے نوجوان روزگار چاہتے ہیں، لوگ مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں۔ لیکن مودی حکومت صرف ایک آدمی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہندوستان کا اتحاد ملک کے 140 کروڑ عوام کے لیے ہے، جو ملک کو ترقی کی طرف لے جائے گا۔

یتج پرتاپ یادو نے کہا کہ اس میٹنگ میں بہت کچھ ہونے والا ہے اور یقینی طور پر اپوزیشن پارٹیاں جس طرح متحد ہوئی ہیں، انہیں پورے ملک میں عوام کی حمایت مل رہی ہے اور کہیں نہ کہیں وہ اس بار مودی حکومت کو بے دخل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے

مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ میڈیا پر بھی حملہ کیا ہے اور کہا کہ بے وجہ کی بیان بازی سے میڈیا کو بچنا چاہئے۔ پارٹی نے واضح کردیا ہے کہ دونوں ہی اتحاد سے بی ایس پی برابر کی دوری بنائے رکھے گی اور اکیلے ہی الیکشن لڑے گی۔

لالو پرساد یادو نے پٹنہ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم پر شدید ردعمل  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وہ نریندر مودی کے گلے پر چڑھنے کے لیے ممبئی جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نریندر مودی کو جلد ہی اقتدار سے بے دخل کریں گے

آر ایل ڈی کے صدر جینت چودھری، جو حزب اختلاف کے اتحاد 'انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس' (انڈیا) کا حصہ ہیں، نے کہا کہ انہیں 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنی نیت بدلنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ہے