Old Pension Scheme: سرکاری ملازمین کو مرکزی سرکار نے دیا جھٹکا، پرانی پنشن اسکیم کی بحالی سے متعلق بڑا اعلان
پنکج چودھری نے کہا کہ فنانس سکریٹری کی صدارت میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو نیشنل پنشن سسٹم کے تحت مرکزی ملازمین کی پنشن کے معاملے کا مطالعہ کر رہی ہے۔ یہ کمیٹی این پی ایس کے موجودہ ڈھانچے کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ دیکھ رہی ہے کہ اس میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔
Old Pension Scheme: پرانی پنشن کی بحالی کے مطالبہ کو لے کر سرکاری ملازمین کا احتجاج، رام لیلا میدان میں لاکھوں ملازمین کی بھیڑ جمع
دہلی کا رام لیلا میدان اس وقت کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ اس ریلی میں نیشنل موومنٹ فار اولڈ پنشن اسکیم سے وابستہ تنظیموں نے شرکت کی۔ دہلی پولیس نے گراؤنڈ میں خیمے لگانے کی اجازت نہیں دی ہے، اس کے باوجود اس کے ملازمین کی بڑی تعداد ریلی میں شرکت کے لیے آئی ہے
Old Pension Scheme: نیم فوجی دستوں کے جوانوں کے لیے خوش خبری، ملے گاپرانی پنشن اسکیم کا فائدہ
دہلی ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سی سی ایس (پینشن) رولز 1972 کے مطابق سی آر پی ایف، بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف اور آئی ٹی بی پی کے تمام ملازمین کو پرانی پنشن اسکیم کا فائدہ ملے گا۔