Bharat Express

Okhla Press Club

اوکھلا پریس کلب کی کوشش ہے کہ اس مہم کے ذریعہ نہ صرف پورے جامعہ نگر کے باشندوں، دوکانداروں، دفاتر، تعلیمی اداروں اورمساجد ودرگاہ میں اردومیں بورڈ لگائے جائیں بلکہ ملک گیرسطح پراس مہم کوانجام دیا جائے۔

ڈپٹی میئر علی محمد نے کہا کہ اوکھلا پریس کلب کی مہم عام لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کام کرے گی۔ اوکھلا پریس کلب کے چیئرمین سینئر صحافی ایم اطہر الدین منے بھارتی نے کہا کہ زندگی بہت قیمتی ہے کیونکہ جب کوئی شخص سفر پر ہوتا ہے تو اس کے گھر والے اس کے گھر پہنچنے کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں۔

پرواسی کے صدر آلوک واتس نے اوکھلا پریس کلب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا سب سے اہم کام ہے اور اس میں امید کے بیج بوئے جاتے ہیں جو امید کی تکمیل کا باعث بنتے ہیں۔

 اوکھلا پریس کلب کی جانب سے عامر سلیم خان کے اہل خانہ کو ایک لاکھ روپئے اور روشن علی کی فیملی کو 50 ہزار روپئے کی مدد دی گئی، مہم جاری رکھنے کے لئے لوگوں سے مدد کی اپیل