Bharat Express DD Free Dish

Noida Authority

واقعے کے بعد نوئیڈا اتھارٹی احاطے کی سکیورٹی بھی مزید چوکس کر دی گئی ہے۔ پولیس افسران نے ملازمین اور آس پاس موجود لوگوں کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس نے فوراً فائر بریگیڈ کو بلایا ،جو بیس منٹ میں پہنچ گئی، مگر مونندر کے مطابق اگر کوئی پہلے پانی میں اتر جاتا تو یووراج کی جان بچ سکتی تھی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بتایا کہ یووراج نے تقریباً پانچ منٹ پہلے مدد کے لیے چیخنا بند کر دیا تھا،

گوتم بدھ نگر کے چیف فائر آفیسر پردیپ چوبے نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔ آگ خشک پتوں کے 30 سے ​​40 فٹ اونچے ڈھیر میں جل رہی ہے اور تیز ہواؤں کے باعث اس پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، جن 13 ڈویلپرس کو نوٹس بھیجے گئے ہیں، ان پرنوئیڈا اتھارٹی کو سود اورجرمانے کی شرح میں 8,510.69 کروڑ روپئے سے زیادہ بقایا ہے۔

این سی ایل ٹی اور عدالتی معاملات میں ملوث بلڈروں کے پاس تقریباً 21 ہزار کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔ پہلے مرحلے میں اتھارٹی نے 8 ہزار کروڑ روپے کے واجبات کے لئے بلڈروں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں جرائم میں زبردست کمی آئی ہے۔ بہتر اور سمارٹ پولیسنگ کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے پست ہو رہے ہیں۔ یہ سب پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کی قیادت میں ممکن ہوا ہے۔

دراصل سپریم کورٹ میں الہ آباد ہائی کورٹ کے ایک حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے عرضی گزار کی پیشگی ضمانت مسترد کر دی تھی۔ نوئیڈا کے دو عہدیداروں اور ایک زمین کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق پوڈ ٹیکسی، میٹرو کے ساتھ ساتھ ٹرام اور سٹی بسیں رہائشی اور صنعتی علاقوں میں چلائی جائیں گی۔ اس سروس کو شروع کرنے کے لیے حکام نے کئی شہروں کا مطالعہ شروع کر دیا ہے۔