Bharat Express DD Free Dish

Netherlands

یو اے ای کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے وزیر اعظم مودی کو اماراتی قیادت اور عوام کے لیے “قیمتی اثاثہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئی بلندیوں کو چھونے جا رہے ہیں۔

نیدرلینڈز میں بھارت کے سفیر کمار توہن نے اس دورے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ برسوں میں مختلف شعبوں میں تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور اب اس پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس دورے کا مقصد صرف سفارتی روایات کو آگے بڑھانا نہیں بلکہ باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانا بھی ہے۔

سرکاری شیڈول کے مطابق وزیراعظم مودی 15 سے 17 مئی تک نیدرلینڈز کا دورہ کریں گے، اس کے بعد 17 مئی کو سویڈن، 17 سے 19 مئی تک ناروے اور 19 سے 20 مئی تک اٹلی کا دورہ کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

بھارت کے وزیر اعظم مودی نے روب جیٹن کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، پانی کے انتظام، زراعت اور پائیدار توانائی سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم ہوگی اور عوامی روابط میں اضافہ ہوگا۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شیوَم دوبے نے 3 اوورز میں 35 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ بھارت نے گروپ مرحلے کا اختتام مضبوط انداز میں کرتے ہوئے ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔

فالگن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مہابھارت پڑھی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ جس طرح کرن کو کنّتی سے ملنے کا حق تھا، اسی طرح انہیں بھی اپنی ماں سے ایک بار ملنے کا حق ہے۔ وہ صرف یہ بتانا چاہتے ہیں کہ انہیں گود لینے والے والدین نے بے حد محبت سےان کی پرورش کی ہے۔

جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے ’جی-20 لیڈرز سمٹ‘ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نیدرلینڈ کے وزیراعظم ڈک اسکوف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آبی وسائل، اختراع اور ٹیکنالوجی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

ریاستہائے متحدہ میں داخل ہونے والے ہندوستانی سامان پر 50 فیصد کا بھاری ٹیرف، جو 27 اگست سے نافذ ہوا ہے، 48 بلین ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کو متاثر کرے گا۔ جن شعبوں پر ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ اعلیٰ درآمدی محصولات کا نقصان ہو گا ان میں ٹیکسٹائل/کپڑے، جواہرات اور زیورات، جھینگا، چمڑے اور جوتے، جانوروں کی مصنوعات، کیمیکلز، اور الیکٹریکل اور مکینیکل مشینری شامل ہیں۔

الیکٹرانک سامان کی برآمدات سالانہ 23.70 فیصد بڑھ کر 19.07 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ اس عرصے کے دوران ادویات اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی شپمینٹ 7.97 فیصد بڑھ کر 17.05 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

مبینہ ویڈیو میں جنسپلین کی سڑک پر مکمل افراتفری کا ماحول دیکھا جاسکتا ہےاور یہ سب اس وقت ہورہا تھا  جب پیگیڈا کے رہنما نے مقدس کتاب کو جلانے کی کوشش کی تھی ۔ اسی دوران مظاہرین میں سے ایک شخص نے بچ بچا کر اس شرپسند تک پہنچ گیا اور اس کو زبردست انداز میں مکے مار کر گرا دیا اور پھر پٹائی شروع کردی۔