Bharat Express DD Free Dish

Nepal Floods

مٹی کے تودے گرنے سے سوریودے  میونسپلٹی میں پانچ ، علم میونسپلٹی میں چھ اور منگ سیبنگ میونسپلٹی میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ سیلاب اور بارش کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں ۔ گزشتہ چند دنوں سےمسلسل ہورہی شدید بارش نے پڑوسی ملک نیپال میں شدید تباہی برپا  کی ہوئی ہے۔  نیپال کے علم میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔  کئی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ دریں اثنا، انتظامیہ تباہی کے بعد امدادی اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے ۔

نیپال میں بارش کی وجہ سے بگڑتی صورتحال کے درمیان ہندوستان بھی اپنے شہریوں کے لیے پریشان ہے۔ اسی سلسلے میں کھٹمنڈو میں ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر پوسٹ کرکے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان رشی رام پوکھرل کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ملک میں سیلاب سے متعلق واقعات میں 111 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پوکھرل نے کہا کہ تمام سیکیورٹی اداروں کی مدد سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

نیپال پولیس اور اے پی ایف کے مطابق مسلسل بارش کی وجہ سے اب تک 112 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ بتائے گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ اب تک 3000 سے زائد افراد کو بچایا جا چکا ہے۔

نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی آر آر ایم اے) کے ترجمان بسنت ادھیکاری نے کہا، ’’پولیس دیگر ایجنسیوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاپتہ افراد کو بچانے اور ان کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہی ہے۔