Bharat Express DD Free Dish

NEET 2026

NEET PG 2026 کا امتحان 30 اگست 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔ امتحان کے لیے ایگزام سٹی انٹی میشن 12 اگست کو جاری کی جاچکی ہے۔ اب ایڈمٹ کارڈ جاری ہونے کے بعد امیدوار امتحانی مرکز، رپورٹنگ ٹائم اور امتحان سے متعلق دیگر اہم ہدایات دیکھ سکیں گے۔

نیٹ پی جی کے امتحان میں سب سے زیادہ تنازع مختلف شفٹوں میں الگ الگ سوالیہ پرچے ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتا تھا۔ بعض اوقات ایک شفٹ کا پرچہ نسبتاً آسان جبکہ دوسری شفٹ کا مشکل ہوتا تھا، جس کے بعد نمبروں کو برابر کرنے کے لیے نارملائزیشن کا طریقہ اپنایا جاتا تھا۔ اس عمل پر کئی امیدوار اعتراض کرتے رہے اور اسے غیر منصفانہ قرار دیا جاتا تھا۔

آدتیہ ٹھاکرے نے مزید کہا کہ اگر حکومت اب بھی یہ سمجھتی ہے کہ طلبہ تحریک میں سماج دشمن عناصر شامل ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس کا انٹیلی جنس نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر سدا بھاؤ کھوت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کوئی امتحان پاس نہیں کر سکے،

 59 سالہ سونم وانگچک کی صحت پر ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کا وزن مزید 400 گرام کم ہوا، جب کہ بھوک ہڑتال شروع ہونے کے بعد اب تک ان کا تقریباً 8.9 کلوگرام وزن گھٹ چکا ہے۔ اس وقت ان کا وزن 57.15 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا ہے۔ان کی طبی نگرانی کر رہے ڈاکٹر اشوک لامبا نے بتایا کہ سونم وانگچک کا وزن مجموعی طور پر 9 کلوگرام سے زیادہ کم ہو چکا ہے،

این ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ موبائل فون، اسمارٹ واچ، بلوٹوتھ ڈیوائس، ایئر فون یا کسی بھی قسم کے الیکٹرانک یا مواصلاتی آلات کو امتحان ہال میں لے جانے کی سخت ممانعت ہے۔ دھات سے بنے اشیا، بڑے بیلٹ بکل، بھاری زیورات اور دیگر غیر ضروری لوازمات بھی امتحان مرکز کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ابتدائی صدمے سے نکلنے کے بعد خاندان نے فوری طور پر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) اور متعلقہ امتحانی حکام سے رابطہ کیا۔ متعدد فون کالز اور مسلسل کوششوں کے بعد حکام نے معاملے کا نوٹس لیا۔ذرائع کے مطابق، حکام نے خاندان کو ای میل کے ذریعے تحریری شکایت درج کرانے کی ہدایت دی ہے ۔

امتحان سے پہلے سیکورٹی سے متعلق بہترحفاظتی انتظامات کرنے کے لئے درج ذیل میں بڑے درجے پرماک ڈرائیوپرغورکیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس کی پریکٹس ہفتہ کے روز کی جائے گی، جس میں سیکورٹی کا انتظام، امتحان کے مراکزکی تیاریوں اورنگرانی کے طریقہ کارکا جائزہ لیا جائے گا۔ جانکاری کے مطابق، ماک ڈرل صبح 9 بجے شروع ہوگا اوردیرشام تک چلے گا۔

اپنے ایکس  پوسٹ میں کاٹجو نے کہا کہ بہت سے لوگ "عشق کرو پارٹی" کو محض مذاق یا ویلنٹائن ڈے طرز کی مہم سمجھ سکتے ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ان کے مطابق پارٹی کا مقصد نوجوانوں کے درمیان صرف رومانوی تعلقات کو فروغ دینا نہیں بلکہ پورے معاشرے میں محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے کو مضبوط کرنا ہے۔

این ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ صبح کی شفٹ میں شامل تمام امیدواروں کو پورا امتحانی وقت دیا گیا۔ ادارے نے طلبہ اور والدین کو پیش آنے والی پریشانی پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔مدد اور رہنمائی کے لیے این ٹی اے نے ہیلپ لائن نمبر 91-11-40759000 اور ای میل [email protected] جاری کی ہے، تاکہ طلبہ اپنی شکایات اور سوالات درج کرا سکیں۔

پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے نیٹ 2026 کو منسوخ کر کے دوبارہ امتحان کرانے اور معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا فیصلہ در اصل حکومت کی سنگین کوتاہیوں کا اعتراف ہے۔ اگرچہ امتحان کے نظام کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ ضروری تھا، تاہم اس سے لاکھوں طلبہ اور ان کے خاندان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے ہیں۔