Bharat Express DD Free Dish

NDRF

حکومت کے مطابق یہ اضافی امداد سال 2025 کے دوران آنے والی مختلف قدرتی آفات جیسے سیلاب، اچانک آنے والے سیلاب، بادل پھٹنے کے واقعات، لینڈ سلائیڈنگ اور سمندری طوفان ’مونتھا‘ سے متاثرہ علاقوں میں راحت، بازآبادکاری اور تعمیر نو کے کاموں کے لیے دی جا رہی ہے۔

این ڈی آر ایف کے 21ویں یومِ تاسیس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے این ڈی آر ایف کو آفات کے انتظام کا عالمی معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں کی لگن اور وابستگی خدمت کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔

وزیرِ داخلہ امت شاہ کے مطابق وزیرِ اعظم نریندر مودی کا خواب ہے کہ بھارت کو ایک آفت سے نمٹنے والا مضبوط اور محفوظ ملک بنایا جائے، اور اس خواب کی تکمیل میں این ڈی آر ایف کی محنت، لگن اور قربانیوں کا بڑا حصہ ہے۔

موقع پر بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی ہے تاکہ بھیڑ کو کنٹرول میں رکھا جا سکے اور بچاؤ کے کام میں رکاوٹ نہ آئے۔ ریسکیو ٹیمیں مشینوں کی مدد سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی تمام دبے ہوئے افراد کو باہر نکال لیا جائے گا۔

میٹنگ میں وزیر اعظم کے ساتھ تقریباً 22 آفت متاثرین اور 57  آپدا ویر شریک ہیں۔ وزیر اعظم مودی اس کے بعد اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں بھی اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس کریں گے۔ پی ایم مودی ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے آفت زدہ علاقوں کا دورہ کرنے والے تھے، لیکن موسم کی وجہ سے یہ پروگرام تبدیل ہو گیا۔ اب وہ بعد میں دہلی روانہ ہوں گے۔

ڈی سی کرنا ستیارتھی خود بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ اس دوران این ڈی آر ایف کی ٹیم نے امدادی کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو اونچی جگہوں پر پہنچایا۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے عارضی ریلیف کیمپ بھی قائم کیے ہیں۔

ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے انتظامیہ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ندی کے کناروں پر رہنے والے لوگوں سے ہوشیار رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہزاری باغ کے علاقے برکٹھا بلاک میں پانی بھری سڑک پر بس ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل بدھ کے روز جمشید پور، دھنباد اور بوکارو میں تین سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ڈیزاسٹر ریسپانس فورسز کے ریلیف کمشنروں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے آسمانی بجلی اور گرج چمک سے نمٹنے کے لیے ریاستی سطح کے ایکشن پلان پر زور دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز دیویندر فڈنویس سے بات کی اور کنڈمالا میں اندریانی ندی پر ایک پل کے گرنے کے بعد جاری بچاؤ کارروائیوں کے بارے میں دریافت کیا۔