Bharat Express DD Free Dish

NDA Meeting

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے۔ اپوزیشن میں ہم نے اس وقت کی حکومتوں کے گھوٹالے سامنے لائے لیکن عوام کے مینڈیٹ کی کبھی توہین نہیں کی۔ ہم نے حکمرانوں کے خلاف کبھی بیرونی طاقتوں کی مدد نہیں لی۔

میٹنگ میں قریب چھ سے سات گھنٹے تک 2024 کے عام انتخابات اور نئے اتحاد سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد اپوزیشن کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں میٹنگ کے اندر ہونے والے اہم فیصلوں کی جانکاری دی گئی ۔

بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) کے سربراہ چراغ پاسوان این ڈے اے میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے لئے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے انہیں دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔