Bharat Express

NCERT Science Book

NCERT کی 12ویں پولیٹیکل سائنس کی کتاب میں جو تبدیلیاں آئی ہیں وہ ان نئی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہیں جو حالیہ دنوں میں ہندوستان کی سیاست میں ہوئی ہیں۔

پنارائی وجین حکومت نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ کیرالہ کے اسکول تمام حذف شدہ حصوں کو پڑھائیں گے۔ کریکولم اسٹیئرنگ کمیٹی نے چند ماہ قبل ایک میٹنگ کی تھی جس میں ریاستی حکومت کو این سی ای آر ٹی کے ذریعے ہٹائے گئے حصوں کو شامل کرنے کے طریقے تجویز کیے گئے تھے۔

این سی ای آرٹی کی طرف سے جاری کردہ نئی کتابوں سے کچھ ابواب کو ہٹانے کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔ اس میں متواتر جدول کا ایک باب بھی ہے جس کو انگریزی میں پیریڈک ٹیبل کہا جاتا ہے۔سائنس کی کتاب سے  ماحولیاتی پائیداری(انوائرنمنٹل سسٹینبلیٹی) اور توانائی کے ذرائع (سورس آف انرجی) کے علاوہ دسویں جماعت کی کتابوں سے جمہوریت کا باب بھی ہٹا دیا گیا ہے۔