Bharat Express DD Free Dish

Namibia

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نمیبیا یونیورسٹی کے مکمل طور پرتیار آئی ٹی سنٹر کا افتتاح کیا جسے ہندوستانی تعاون سے بنایا گیا  ہے ۔ جسے انڈیا نمیبیا سنٹر آف ایکسیلنس ان انفارمیشن ٹیکنالوجی یعنی آئی این سی ای آئی ٹی کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو ہندوستان اور نمیبیا کے درمیان تعاون کے پہلے مشترکہ کمیشن کی مشترکہ صدارت کی جس میں نمیبیا کے نائب وزیر اعظم نیتمبو نندی-ندیتواہ نے توانائی، گرین ہائیڈروجن، نقل و حمل، کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل، فارماسیوٹیکل، خوراک کی حفاظت، سائنس، ٹیکنالوجی ، ثقافت اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

جنوبی افریقہ کےشہر کیپ ٹاون میں منعقد ہونے والے برکس وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل مرکزی وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے سعودی عرب، روس اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خارجہ سے خاص ملاقات کی ہے اور باہمی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر جنوبی افریقہ اور نامیبیا کے دورہ پر جائیں گے۔ یہ دورہ یکم جون سے 6 جون تک رہے گا۔