Urdu Conclave 2026

Najeeb Jung

قومی اردو کونسل اورانڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے اشتراک سے شمس العلما مولوی ذکاءاللہ کی کتاب 'سوانح عمری حاجی سمیع اللہ خان بہادر سی ایم جی' کا اجرا ومذاکرہ عمل میں آیا۔ سابق لیفٹیننٹ گورنرنجیب جنگ نے کہا کہ اے ایم یو کی تاریخ میں مولوی سمیع اللہ خان بہادرکا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے دفتر میں رام بہادررائے کی کتاب ’آئین ہند: ان کہی کہانی‘ کی تقریب اجرا اورمذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ خیرمقدمی کلمات پیش کرتے ہوئے قومی کونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے کہا کہ عالمی یوم کتاب کے موقع پردہلی کی چاریونیورسٹیوں میں’کتاب اورقرأت‘ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تاکہ طالب علم کوکتاب سے قریب کیا جائے اورکتاب کلچرکو فروغ دیاجائے۔

چیئرمین نے فاؤنڈیشن کے اہداف اور مقاصد کے بارے میں بھی بات کی اور واضح کیا کہ فاؤنڈیشن اپنے چار نکاتی اہداف اور مقاصد کے حصول کی طرف گامزن ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا برسوں پرانا دیرینہ خواب اب پورا ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صد سالہ تقریب کے موقع پرجامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلرنجمہ اخترنے نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکڑ کی موجودگی میں میڈیکل کی منظوری کا اعلان کرکے جامعہ برادری کا دل جیت لیا۔