Bharat Express

Muzaffarnagar Viral Video

سپریم کورٹ نے مظفر نگر تھپڑ سانحہ جانچ کی نگرانی کی ذمہ داری سینئر آئی پی ایس افسر کو دینے کا حکم دیا، جو کورٹ کو رپورٹ دیں گے۔

Muzaffarnagar Case: یوپی کے مظفرنگر کے ایک اسکول میں ایک مسلم بچے کو تھپڑ مارنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوا تھا۔ اسے لے کر راہل گاندھی نے بھی بی جے پی پر سخت تنقید کی تھی۔

بی ایس اے نے کہا کہ اسکول میں لائٹ فین کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ کلاس 1 سے 5 تک کوئی سیکشن نہیں تھا۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یوپی بورڈ کی جانب سے اسکول کی پہچان منسوخ کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ ا

اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں واقع خوش پور گاؤں کے نیہا پبلک اسکول میں ایک بچے کو دوسرے بچے سے پٹوانے کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور دیگر معتبر میڈیا رپورٹوں کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ اسکول کے کلاس روم میں ایک ٹیچر کی موجودگی میں طلباء ایک ایک کرکے آتے ہیں اور ایک مسلم لڑکے کے منہ پر تھپڑ مارتے ہیں۔

مظفر نگر کے ایک اسکول میں مسلم بچے کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملے پر سیاست شروع ہوگئی ہے۔ اب پولیس نے اس معاملے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے