Bharat Express

muslim population

الکا لامبا کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کو کھانا، کپڑا، مکان اور روزگار چاہیے۔ بی جے پی نے ترقی کے نام پر صرف ووٹ لیے، لیکن کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔

آرگنائزر میگزین کے تازہ شمارے کے اداریے میں آبادی کے لحاظ سے پالیسی میں مداخلت کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ میگزین میں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں بالخصوص راہل گاندھی اورممتا بنرجی پر تنقید کی گئی ہے۔

پیو کی رپورٹ کے مطابق 1990 سے 2010 کے درمیان عالمی سطح پر مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ 2010 سے 2030 تک مسلمانوں کی آبادی میں 2.2 فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ متوقع ہے۔ اب تک پوری دنیا میں 72 ممالک ایسے ہیں جہاں 10 لاکھ یا اس سے زیادہ مسلمان آباد ہیں۔

وزارت برائے اقلیتی امور سے پسماندہ مسلمانوں کے سلسلے میں دو سوالات پوچھے گئے تھے۔ جن میں پسماندہ مسلمانوں کی آبادی، سماجی اور معاشی صورتحال جاننے کی کوشش کی گئی تھی ۔ لیکن وزارت کی جانب سے جواب میں ان دونوں سوالات پر خاموشی ہے ۔ حکومت یا تو جواب دینا نہیں چاہتی ، یا پھر حکومت کے پاس جواب نہیں ہے۔